شاہ سلمان کا جنرل انٹیلی جنس ادارے کے قیادت تبدیل کرنے کا حکم

Source: S.O. News Service | By S O News | Published on 20th October 2018, 9:51 PM | عالمی خبریں |

دبئی20اکتوبر ( آئی این ایس انڈیا؍ایس او نیوز)سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو حکم دیا ہے کہ وہ جنرل انٹیلی جنس پریزیڈنسی کی قیادت کی از سرنو تشکیل کریں۔ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دیوان کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے سامنے جنرل انٹیلی جنس ادارے کے ڈھانچے میں ضروری تبدیلیاں کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ان کی تجویز کی روشنی میں سعودی فرمانروا نے انٹیلی جنس ادارے کی سربراہ قیادت کو تبدیل کرنے اور ادارے کے تشکیل نو کا حکم دیا ہے۔ شاہ سلمان نے انٹیلی جنس پریزیڈنسی کے نظام کو اپ گریڈ کرنے، اس کے اختیارات میں اضافہ کرنے، انٹیلی جنس سے متعلق ذمہ داریوں میں? بہتری لانے اور اس کی انتظامی کارکردگی بڑھانے کے لیے کابینہ، ولی عہد محمد بن سلمان، وزیر داخلہ مساعد العیبان، شاہی دیوان کے انچارج معالی ابراہیم العساف، وزیر خارجہ، انٹیلی جنس چیف اور اسٹیٹ سیکیورٹی چیف کو احکامات دیے ہیں کہ وہ انٹیلی جنس ادارے میں لائی جانے والی تبدیلیوں کی تفصیلی رپورٹ جلد پیش کریں۔
 

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...