ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مجاہد حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ ہیں،حضرت ٹیپوؒ پر الزامات لگانے والے ملک و ملت کے دشمن اور غدار ہیں: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2018, 12:11 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو، 11 ؍نومبر (ایس او نیوز؍محمد فرقان)  ہندوستان کی جنگ آزادی کیلئے مسلمانوں نے جتنا خون بہایا ہے اتنا کسی اور قوم نے پسینہ تک نہیں بہایا۔پھر بھی آج اغیار مسلمانوں سے انکی شہریت ہونے کا ثبوت مانگتے ہیں۔پہلے تو یہ صرف ہمیں نشانہ بنایا کرتے تھے لیکن اب یہ لوگ اسلام کی معزز شخصیات اور ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مجاہدین کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔جس میں سرفہرت شیر ہند حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ ہیں۔جنہوں نے نہ صرف ہندوستان کی آزادی کیلئے جنگ شروع کی بلکہ اسی کیلئے اپنی زندگی کو وقف کردیا اور جام شہادت نوش کرگئے۔ایسے شخص پر تنقید کرنا اور انکی کردار پر انگلیاں اٹھانا قابلِ مذمت ہے۔یہ ہم کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔مذکورہ خیالات کا اظہار مسجد زبیدہ، الیکٹرانک سٹی، بنگلور میں ہزاروں مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ کیا۔

شاہ ملت نے دوٹوک الفاظوں میں فرمایا کہ جس شخص کے رات دن انگریز کی بغاوت اور ہند کی آزادی کی جدوجہد میں گزر گئے اس شخص پر تنقید کرنے والے ملک و ملت کے دشمن اور غدار ہیں۔انہیں ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔شاہ ملت نے فرمایا کہ حضرت ٹیپو سلطانؒ بڑے متقی اور پرہیزگار انسان تھے۔ان کا عدل و انصاف تمام مذاہب والوں کے ساتھ یکساں ہوا کرتا تھا۔اگر کسی نے گناہ کیا ہو چاہئے وہ اپنا ہی بیٹا کیوں نہ ہو اسے سزا دی جاتی۔مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا حضرت ٹیپوؒ نے جہاں مساجد و مدارس کو زمین دیں وہیں مندر اور چرچ کو بھی زمین عطاء کی۔مولانا نے فرمایا کہ آج اگر ہم ہندوستان میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں تو یہ حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی دَین ہے۔مولانا نے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے سماج میں ٹیپو جیسا ایک مجاہد تھا۔انہوں نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا آج مسلمان اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ کو بھلا چکے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے محسنوں کی سیرت کو پڑھتے ہوئے اپنی زندگی میں اتاریں اور کوئی بھی دشمن ہمارے محسنوں پر انگلی اٹھائے تو اسکا منہ توڑ جواب دیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

تعلیمی میدان میں سرفہرست دکشن کنڑا اور اُڈپی ضلع کی کامیابی کا راز کیا ہے؟

ریاست میں جب پی یوسی اور ایس ایس ایل سی کے نتائج کا اعلان کیاجاتا ہے تو ساحلی اضلاع جیسےدکشن کنڑا  اور اُ ڈ پی ضلع سر فہرست ہوتے ہیں۔ کیا وجہ ہے کہ ساحلی ضلع جسے دانشوروں کا ضلع کہا جاتا ہے نے ریاست میں بہترین تعلیمی کارکردگی حاصل کی ہے۔

این ڈی اے کو نہیں ملے گی جیت، انڈیا بلاک کو واضح اکثریت حاصل ہوگی: وزیر اعلیٰ سدارمیا

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارمیا نے ہفتہ کے روز اپنے بیان میں کہا کہ لوک سبھا انتخاب میں این ڈی اے کو اکثریت نہیں ملنے والی اور بی جے پی کا ’ابکی بار 400 پار‘ نعرہ صرف سیاسی اسٹریٹجی ہے۔ میسور میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے سدارمیا نے یہ اظہار خیال کیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ ...