وائس پرنسپال پر خاتون لیکچرار کے ساتھ جنسی ہراسانی کا الزام۔۔ طلباء کا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By Safwan Motiya | Published on 30th August 2016, 12:08 PM | ساحلی خبریں |

اڈپی 29؍اگست (ایس او نیوز)منی پال کے ٹی ایم اے پائی پولی ٹیکنیک کالج کے وائس پرنسپال کنداپور کے سری کانت پائی پر الزام ہے کہ اس نے کالج کی ایک خاتون لیکچرار کے ساتھ جنسی ہراسانی کا معاملہ کیا ہے۔اس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے کالج کے طلباء نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ وائس پرنسپال کو فوری طورپر برخاست کیا جائے۔خیال رہے کہ اس وقت کالج میں 932 طلباء زیر تعلیم ہیں اور انہوں نے وائس پرنسپال کے برخاست کیے جانے تک کلاسس میں حاضر نہ رہنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
ذرائع سے ملنے والی تفصیلات کے مطابق سری کانت نے سنیچر کے دن اسٹاف روم میں جاکر خاتون لیکچرار کے ساتھ دست درازی کی جس کو دیکھتے ہوئے اس لیکچرار نے شور مچانا شروع کیا۔ شور سن کر کچھ لوگ اس خاتون کی مدد کو پہنچے اور سری کانت کے جنسی حملے سے اس کو بچا لیا۔اسی دن اس معاملے میں منی پال پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کردیا گیا۔جب کالج کے طلباء کو اس واقعے کے خبر ملی تو پیر کے دن انہوں نے اپنی کلاسس کا بائیکاٹ کیا اور وائس پرنسپال کے خلاف احتجاج پراتر آئے۔
سری کانت کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ جس فیکلٹی میں ہیڈ آف دی ڈپارٹمنٹ ہے، اسی فیکلٹی میں یہ خاتون لیکچرار ذمہ داری انجام دے رہی تھی۔اور کچھ عرصے سے سری کانت مذکورہ لیکچرار کے موبائل پر نامناسب پیغامات بھیجنے لگا تھا۔اس کے علاوہ سری کانت پر بعض لوگ اس بات کا بھی الزام لگاتے ہوئے پائے گئے ہیں کہ اس نے طالبات کے ساتھ بھی دو ایک بار غلط برتاو کیا ہے۔منی پال کالج کیمپس میں پولیس موجود ہے مگر تاحال سری کانت کے گرفتار کیے جانے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
کالج کے ذمہ دار مسٹر رنگا پائی نے بتایا کہ سری کانت کالج سے معطل کردیا گیا ہے۔اورمحکمہ جاتی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔چونکہ طلباء سری کانت کو اس کے عہدے سے ہٹانے برخاست کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں، اس لئے ہم قانونی مشورہ بھی لے رہے ہیں۔ہم پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے اور قانون کے مطابق اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...