اگلے سال مارچ میں کھیلا جائے گا بی پی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ ؛ 27/ڈسمبر سے شروع ہوگا ٹیموں کا اندراج

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 23rd December 2017, 12:53 AM | ساحلی خبریں | خلیجی خبریں | اسپورٹس | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

عجمان  22/ڈسمبر (ایس اونیوز) بھٹکل پریمئر لیگ ( بی پی ایل) کے چھ کرکٹ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے بعداب ساتواں ٹورنامنٹ انشاء اللہ اگلے سال مارچ میں کھیلا جائے گا۔ اس بات کی اطلاع بی پی ایل کے چیرمین  عتیق الرحمن مُنیری نے دی ۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ 16 مارچ سے شروع ہوگا اور صرف چار جمعہ میں میچس کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میچس صرف دوپہر میں ہی کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے  کہا کہ بی پی ایل کا مقصد کرکٹ کے ذر یعے متحدہ عرب امارات کے مختلف شہروں اور علاقوں میں برسرروزگار  نوجوانوں کو جوڑنا ہے، انہیں ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس بار بی پی ایل کے تاریخ طے کرنے میں کافی تاخیر  ہوئی لیکن نوجوانوں خاص کر کھلاڑیوں کی مانگ  کو دیکھتے ہوئے  اس  ٹورنامنٹ کو رکھنا طئے پایا گیا۔ 

عوام کی طرف سے موصول ہونے والی شکایت کا ازالہ کرتے ہوئے جناب عتیق الرحمن مُنیری نے واضح کیا کہ ساتویں بی پی ایل ٹورنامنٹ کے انعقاد پر  اس بات کی مزید کوشش کی گئی ہے کہ ٹورنامنٹ حتی الامکان کم سے کم خرچ میں مکمل ہو۔

ٹورنامنٹ کے تعلق سے انہوں نے بتایا کہ اس بار صرف چھ ٹیموں کو ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کا موقع دیا جائے گا  ، مزید بتایا کہ  پچھلے سیمی فائنلسٹ میں سے تین ٹیموں نے  پہلی ہی اپنے ناموں کا اندراج کراچکے  ہیں، مزید تین ٹیموں کو  ٹورنامنٹ میں حصہ لینے کا موقع دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دلچسپی رکھنے والے 27 ڈسمبر کی اولین ساعتوں میں اپنی ٹیم رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں ۔ مزید کہا کہ جولوگ پہلے اپنی ٹیم کا نام درج کریں گے، ان کو ہی پہلا موقع دیا جائے گا،  تین ٹیموں کے ناموں کے اندراج کے بعد مزید کسی ٹیم کو ٹورنامنٹ میں شریک ہونے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔  ٹیموں کے اندراج کے لئے بی پی ایل کے  نائب کمیشنر  شمس الدین ضیاء جوکاکو  6596149 050 یا عبدالستار لنکا -5516985 055سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ  اس مرتبہ یہ ٹورنامنٹ عجمان میں نیا کرکٹ گراؤنڈ ایڈن گارڈن میں منعقد کیا گیا ہے۔

 کھلاڑیوں کا رجسٹریشن 4 جنوری 2018 ؁ سے شروع ہوگا اور 25 جنوری تک رہے گا۔ کھلاڑیوں کی نیلامی 2 فروری کو ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ ویسے تو دبئی میں تفریح کے لئے کئی   جگہ ہیں لیکن بی پی ایل ٹورنامنٹ کے دوران نوجوانوں  کے کھیل کا مظاہرہ دیکھنے کے لئے بھٹکل کے عوام  دور دراز مقامات سے گراؤنڈ پرآجاتے ہیں ۔انہوں نے تمام کھلاڑیوں اور شیدایوں سے گذارش کی  کہ  اس ٹورنامنٹ کو  کامیاب بنانے کی بھر پور کوشش کریں اور کرکٹ شائقین کو ایک بہترین ٹورنامنٹ سے لطف اندوز ہونے کا موقع ملے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کیا شیرورمٹھ کے سوامی کی موت کثرت شراب نوشی اور ناجائز تعلقات کے نتیجے میں ہوئی ؟معاملہ کی تحقیقات اور جانچ کیلئے 7ٹیمیں تشکیل 

اُڈپی شرورمٹھ کے سوامی لکشمی ورتیرتھ سوامی جی کی مشتبہ حالات میں ہوئی موت پر انہیں قتل کیے جانے کاشبہ ظاہر کیاگیاتھا جس کے نتیجہ میں اڈپی ضلع ایس پی نے اس معاملہ کی ہر زاویہ سے جانچ کے لیے پولیس کی 7ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔ شرور علاقہ میں یہ افواہیں بھی اڑائی جارہی ہیں کہ سوامی ...

مینگلور: میڈیکل کالج میں سنی مسلم طلبا کو سیٹ محفوظ کرنے کامطالبہ،ریاستی ہائی کورٹ نے عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیا

منگلورو کی کنچور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں سنی مسلم طالبات کے لئے سیٹوں کے ریزرویشن کے بارے میں ریاستی ہائی کورٹ میں دائر ایک عرضی پر ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

مچھلیوں کے شوقین ہوشیار؛ مچھلیوں میں ڈالا جارہا ہے موت کی دعوت دینے والا کیمکل : گوا میں پابندی عائد کرتے ہی ساحلی کرناٹکا میں بھی جانچ شروع

 بیرونی ریاستوں سے کیمکل استعمال کردہ مچھلیوں کو روکنے کے لئے ریاست گوا کے وزیر اعلیٰ منوہر پاریکر حکم صادر کرتےہی متحرک ہوئی گوا پولس بدھ کی رات سے  ہی لاریوں کی جانچ پڑتال شروع کی۔ کرناٹکا سمیت ریاست گوا میں داخل ہونےوالی دیگر ریاستوں کی مچھلی لاریوں کو سرحد پر روک کر واپس ...

سعودی کے نئے قانون سے ہندوستانی عوام سخت پریشان؛ 15 ماہ میں 7.2 لاکھ غیر ملکی ملازمین نے سعودی عربیہ کو کیا گُڈ بائی؛ بھٹکل کے سینکڑوں لوگ بھی ملک واپس جانے پر مجبور

سعودی عرب میں ویز ے کے متعلق نئے قانون کا نفاذ ہوتے ہی بھٹکل کے ہزاروں لو گ اپنی صنعت کاری، تجارت اور ملازمت کو الوداع کہتے ہوئے وطن واپس لوٹنے پر مجبورہوگئے  ہیں۔ اترکنڑا ضلع کے اس خوب صورت شہر بھٹکل کے  قریب 5000 لوگ سعودی عربیہ میں برسر روزگار تھے جن میں سے کئی لوگ واپس بھٹکل ...

بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا خوبصورت عید ملین پروگرام 

بھٹکل مسلم جماعت بحرین نے 28/جون 2018ء کو عید ملن کی تقریب مشہور ڈپلومیٹ ریڈیشن بلو(Diplomat  Radssion  Blu) فائیو اسٹار ہوٹل میں بنایا۔ محفل کاآغاز تقریباً رات 10بجے عزیزم محمد اسعدابن محمدالطاف مصباح کی خوبصورت قرآن سے ہوا۔ محمد عاکف ابن محمد الطاف مصباح نے قرآن کاانگریزی ترجمہ پیش ...

بھٹکل :صحافتی میدان کے بے لوث اورمخلص خادم  ساحل آن لائن کے مینجنگ ایڈیٹر  ایوارڈ کے لئے منتخب

اترکنڑا ضلع ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کی طرف سے دئیے جانےو الےمعروف ’’جی ایس ہیگڈے  اجِّبل ‘‘ ایوارڈ کے لئے اپنی جوانی کی ابتدائی  عمر سے ہی سوشیل میڈیا کے ذریعے صحافت کی دنیا میں قدم رکھتے ہوئے ایمانداری کے ساتھ قوم وملت کی بے لوث اور مخلصانہ خدمات انجام دینے والے ساحل آن ...

سعودی عرب میں خواتین کی ڈرائیونگ پر پابندی ختم

سعودی خواتین پر لگی ڈرائیونگ  کی پابندی ختم ہوتے ہی خواتین رات کے بارہ بجتے ہی جشن مناتے ہوئے  سڑکوں پر نکل آئیں اور کار میں بلند آواز میں میوزک چلاکر  شہروں کا چکر لگاتے ہوئے اس پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کیا۔

بھٹکل کمیونٹی جدہ کا عید ملن یکم شوال کو تزک و احتشام سے منایا گیا

یکم شوال 15 جون 2018کو  جدہ شہر کے بیچوں بیچ بہت ہی خوبصورت پاریس ہال میں بی سی جدہ کے ممبران کے لئے عید ملن منعقد ہوا. کثیر تعداد میں ممبران اور مہمانان بھی شریک ہوئے. پروگرام کا اغاز مولوی عفان ادیاور کی خوش آواز تلاوت کلام پاک سے ہوا.

فخر زمان ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بن گئے

زمبابوے کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں فخر زمان نے 200 رنز کی اننگ کھیل کر شاندار کارنامہ انجام دے دیا ہے اور ڈبل سینچری بنانے والے پاکستان کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں، تاہم اس کے علاوہ پاکستان نے ون ڈے کرکٹ میں زمبابوے کو 400 رنز کا ہدف دے کر اپنا اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی بنا ڈالا ہے۔

فرانس کے سرپر فیفا ورلڈ کپ کا تاج

ورلڈ کپ 2018ء کا خطاب فرانس نے آج یہاں لیزینگی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے مقابلے میں کروشیا کو 4-2گول سے ہراکر جیت لیا۔ فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد فرانس پر ولڈ کپ کا تاج سجا جبکہ تاریخ میں پہلی بار فائنل کھیلنے والی کروشین ٹیم کو شکست ہوئی تاہم گراؤنڈ میں کھیل کے شائقین کی جانب ...

سچن ، سہواگ کو پیچھے چھوڑ دیتا یہ پاکستانی کرکٹر، لیکن اب لگنے والی ہے پابندی

پاکستان کے سابق آل راونڈرعبد الرزاق نے ابھی حال ہی میں بیان دیا تھا کہ سلامی بلے باز احمد شہزاد بہت باصلاحیت ہیں اوروہ سہواگ اور سچن تندولکر جیسے عظیم بلے بازوں کو بھی پیچھے چھوڑنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،

مینگلور: میڈیکل کالج میں سنی مسلم طلبا کو سیٹ محفوظ کرنے کامطالبہ،ریاستی ہائی کورٹ نے عرضی پر فیصلہ محفوظ کرلیا

منگلورو کی کنچور انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں سنی مسلم طالبات کے لئے سیٹوں کے ریزرویشن کے بارے میں ریاستی ہائی کورٹ میں دائر ایک عرضی پر ہائی کورٹ نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

کورگ میں ویڈیو بناکر مرکز توجہ بننے والے،عبدالفتح سے کمار سوامی کی ملاقات

کورگ میں موسلادھار بارش اور سیلاب کی صورتحال کے دوران وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو متوجہ کرانے کے لئے سوشیل میڈیا پر آنے والے ویڈیو میں جو بچہ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی کو صورتحال پر متوجہ کروارہاتھا، آج کورگ میں وزیراعلیٰ کمار سوامی نے اس بچے عبدالفتح سے ملاقات کی۔

مودی اب چوکیدار نہیں شراکت دار بن گئے:راہل گاندھی

کانگریس صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر ملک کے عوام کے ساتھ وعدہ خلافی کرنے، ہزاروں کروڑ روپے کا قرض معاف کرکے اور پٹرولیم کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرکے اپنے دوست صنعت کاروں کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا کہ وزیر اعظم اب چوکیدار نہیں شراکت دار بن گئے ...