ارخبیل کے سات جزیرے یمنی باغیوں کو اسلحہ اسمگلنگ کے ایرانی اڈے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd February 2017, 11:52 AM | عالمی خبریں |

عدم مداخلت کا دعوے دار ایران کی حوثیوں کو اسلحہ کی فراہمی جاری
صنعاء،22؍فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)یمن کے ڈپٹی آرمی چیف جنرل احمد سیف الیافی نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران کی طرف سے حوثی باغیوں کو اسلحہ کی اسمگلنگ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ان کا کہنا ہے کہ باب المندب اور خلیج عدن بندرگاہوں کے درمیان واقع ارخبیل کے سات جزیرے یمنی باغیوں کو اسلحہ اور گولہ بارود کی فراہمی کے ایرانی اڈے ہیں۔ ان جزیروں سے المخا اور الحدیدہ بندرگاہوں تک ایران اسلحہ پہنچا رہا ہے جہاں یہ اسلحہ حوثی باغیوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔خیال رہے کہ ارخبیل یمن کے مغربی ساحل سے قریب واقع جیبوتی کے ابخ علاقے کا حصہ سمجھا جاتا ہے۔ایران پہلے مرحلے میں اسلحہ ان جزائر تک پہنچا جاتا ہے، وہاں سے موقع پاتے ہی اسلحہ الحدیدہ اور المخاء بندرگاہوں میں حوثی باغیوں کو فراہم کیا جاتا ہے۔ بات کرتے ہوئے یمنی ڈپٹی آرمی چیف نے کہا کہ حال ہی میں یمنی باغیوں نے ایرانی ساختہ ایسے بم استعمال کیے ہیں جو ماضی میں لبنانی حزب اللہ استعمال کرتی رہی ہے۔ایک دوسرے سیاق میں بات کرتے ہوئے جنرل الیافعی نے کہا کہ یمن میں مختلف محاذوں پر تازہ جھڑپوں کے دوران درجنوں باغی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ان میں سے بیشتر جنگجو ایرانی تعلیمی اداروں سے تربیت یافتہ تھے۔ حوثی ملیشیا کی بڑی تعداد المخاء میں محاذ جنگ پر بھی ماری جا چکی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...