کویت میں حکمراں شاہی خاندان کے شہزادے سمیت سات مجرمان کو پھانسی

Source: S.O. News Service | By Afeef Gawai | Published on 26th January 2017, 7:27 PM | خلیجی خبریں |

کویت سٹی،26جنوری(ایس  اونیوز/آئی این ایس انڈیا)کویت میں سال 2013 کے بعد پہلی بار حکمراں شاہی خاندان کے ایک شہزادے سمیت سات مجرمان کو پھانسی دی گئی ہے۔کویت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کونا کے مطابق مجرمان کو سینٹرل جیل میں پھانسی دی گئی۔شاہی خاندان کے شہزادے کا نام فیصل عبداللہ الجبار ال صبا ہے اور انھیں قتل اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔شہزادے فیصل نے سال 2010میں ایک اور شہزادے کو قتل کر دیا تھا۔دیگر مجرمان کا تعلق فلپائن، مصر، ایتھوپیا اور بنگلہ دیش سے تھا اور انھیں قتل، اقدام قتل، اغوا اور ریپ کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔پھانسی پانے والوں میں ایک کویت کی ہی ایک خاتون نصرا ال اینزی بھی شامل ہے جن پر شادی کی ایک تقریب کے دوران خیمے کو آگ لگانے کے جرم میں سزا سنائی گئی تھی۔ان کے شوہر کی دوسری شادی کی تقریب میں آتشزدگی کے اس واقعے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔اس کے علاوہ فلپائن اور ایتھوپیا سے تعلق والے مجرمان گھریلو ملازمین تھے اور انھیں ملازمت پر رکھنے والوں کے خاندان کے افراد کو قتل کرنے کے جرم میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔بی بی سی عرب افیئرز کے مدیر سبیسٹیئن اوشر نے شہزادے کی پھانسی کو خیلیجی ممالک میں ایک غیر معمولی اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد یہ ثبوت دینا ہے کہ قانون سے بلاتر کوئی نہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

قطر میں بھٹکل مسلم جماعت کی خوبصورت عید ملن تقریب

بھٹکل مسلم جماعت کی طرف سے حسب سابق۲ شوال  مطابق ١١ اپریل  بروز جمعرات قطر کے مختلف علاقوں میں رہائش پذیر بھٹکلی احباب کے لئے عید ملن کے نام سے ایک گیٹ ٹوگیدر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بچوں نے اپنی گوناگو صلاحیتوں کا مظاہرہ پیش کرتے ہوئے شریک حاضرین سے داد و تحسین حاصل ...

متحدہ عرب امارات میں شدید بارش؛ نظام زندگی مفلوج، عمان میں 18 افراد جاں بحق

  متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور اس کے گردونواح میں منگل کو طوفانی بارش ہوئی۔ صورتحال ایسی ہو گئی کہ متحدہ عرب امارات میں ہر طرف پانی ہی پانی نظر آیا۔ سیلاب کے باعث کئی شہر جام ہو گئے۔ وہیں، پڑوسی ملک عمان میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب کے باعث 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

عمان میں سیلاب سے تباہی، 13 افراد جاں بحق، لاپتہ لوگوں کی تلاش جاری

مشرق وسطیٰ کے شہر عمان میں اس وقت سیلاب نے زبردست تباہی مچا رکھی ہے۔ اتوار سے ہی عمان میں سیلاب کا قہر دیکھنے کو مل رہا ہے اور پیر کے روز بھی موسلادھار بارش کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق اب تک اس سیلاب نے 13 لوگوں کی جان لے لی ہے اور کئی دیگر لاپتہ ہیں جن کی تلاش ...

سعودی عربیہ میں روڈ ایکسڈینٹ کے کیس میں پھنسا ہے بھٹکل کا ایک نوجوان؛ بھٹکل کمیونٹی جدہ اور بھٹکل مسلم خلیج کونسل سے مدد کی اپیل

  بھٹکل بیلنی کا ایک  28 سالہ نوجوان محمد خالد ابن محمد جعفر گذشتہ چار سال سے   سعودی عربیہ کے   تيماء  میں معمولی  روڈ ایکسیڈنٹ کے   ایک کیس میں بری طرح پھنس گیا ہے اور عدالت نے اُس پر 34500 ریال (قریب سات لاکھ ہندوستانی رقم ) کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ نوجوان کا کہنا ہے کہ اُس کی ...

سعودی عربیہ میں اندوہناک سڑک حادثہ؛ کرناٹک کے تین لوگ جاں بحق، بھٹکل کے قریب منڈگوڈ سے تھا تعلق

ریاست کرناٹک کے ضلع اُترکنڑا کے منڈگوڈ سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے تین افراد سعودی عربیہ میں عمرہ کی ادائیگی کے دوران اُس وقت جاں بحق ہوگئے جب سڑک پر تیز رفتاری کے ساتھ دوڑتی ہوئی ایک لینڈ کروزرجس پر یہ لوگ سوار تھے ، کا ایک پہیہ اچانک پنکچر ہوگیا اور گاڑی بے قابو ہوکر ...