مدھیہ پردیش کے ھردا سے اغوا شدہ سات بچے بنگلور میں برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 27th September 2016, 12:31 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلور26ستمبر (ایس او نیوز) مدھیہ پردیش کے ھردا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر کے دودھ ڈیری علاقے سے چار روز قبل اغوا شدہ سات نابالغ بچوں کو ھردا پولیس نے آج بنگلور میں تلاش کرکے انہیں اپنے تحفظ میں لے لیا۔یہ تمام بچے پولیس ٹیم کے ساتھ آج رات بنگلور سے ھردا کیلئے روانہ ہوں گے۔پولیس ذرائع نے یہاں یواین آئی کو بتایا کہ اس معاملے میں فی الحال کسی کی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔ اغوا کردہ ان بچوں کو اغوا کرکے لے جانے والوں کی تلاش میں پولیس سرگرم ہوگئی ہے۔اس سلسلے میں وجے راٹھور نامی ایک شخص کا نام سامنے آیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ مقامی گوجر بورڈنگ علاقے کے ایک شخص نے ان بچوں کو بورڈنگ کمپنی میں کام کرنے کے عوض انا نامی کسی شخص سے پیسے لئے ہیں۔ پولیس بادی النظر میں اس معاملے کوچائلڈ ٹریفکنگ کے پہلو سے بھی دیکھ رہی ہے۔ان سات بچوں کو اغوا کرکے لے جانے میں وجے راٹھور نامی ایک شخص کو کلیدی ملزم مانا جا رہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی پہلی ترجیح بچوں کو صحیح سلامت تلاش کرنا تھا۔ ان بچوں کے واپس لوٹنے کے بعد ان کے بیان کی بنیاد پر کلیدی ملزم سمیت دیگر ملزمان کی تفصیلات ملتے ہی ان کے خلاف ضروری کارروائی کی جائے گی۔ھردا کی ایڈیشنل پولیس سپرنٹنڈنٹ کرن لتا کیرکیٹا نے بتایا کہ ھردا میں ان سات بچوں کے گھر سے لاپتہ ہونے اور انہیں ایک شخص کے ذریعے اغوا کرنے کی شکایت ان کے گھروالوں نے 22 ستمبر کو ھردا تھانہ کوتوالی میں درج کرائی تھی۔اغوا کے اس معاملہ میں پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ بھی درج کیا تھا. پولیس نے آج بنگلور سے کمل، جے، کمل، سنیل، راجیش، موہت اور پون نام کے بچوں کو برآمد کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔