امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے گرینڈسلیم میں جیت سے کی واپسی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 31st May 2018, 1:52 PM | اسپورٹس |

پیرس ،30؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )امریکی اسٹار سرینا ولیمز نے فرانسیسی اوپن کے خواتین کے سنگلز طبقے کے پہلے دور میں جمہوریہ چیک کی کرسٹنا پلسکووا کو شکست دے کر گرینڈسلیم میں جیت سے واپسی کی۔سرینا نے رولا گیراں میں کرسٹنا کو 7-6، 6-4 سے شکست دے کر 2017 آسٹریلوی اوپن خطابی جیت کے بعد میجر ٹورنامنٹ میں پہلی جیت درج کی۔اوپن دور میں 23 گرینڈسلیم ٹائٹل جیتنے والی سرینا کا سامنا دوسرے راؤنڈ میں آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی سے ہوگا۔چھتیس سالہ اس کھلاڑی نے نے گریڈسلیم میں ’باڈی ہگنگ‘کیٹسوٹ میں واپسی کی۔پیرس میں 2002، 2013 اور 2015 کی چمپئن سرینا نے میچ کے بعد کہاکہ مجھے رولا گیراں کی کمی محسوس ہو رہی تھی، مجھے یہاں مخالف کی کمی کھل رہی تھی۔انہوں نے کہاکہ میں نے گزشتہ سال نہیں کھیل سکی کیونکہ میں ماں بنی تھی، لیکن واپسی کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

آئی پی ایل 2019:کولکاتہ نائٹ رائیڈرس نے تیز گیندباز مچل اسٹارک کا معاہدہ ختم کردیا 

آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک نے کہا کہ انڈین پریمیئر لیگ ٹیم کولکاتا نائٹ رائڈرس نے انہیں ٹیم سے ریلیز کر دیا ہے۔ انہیں اس کی معلومات ٹیم کے مالکان کی جانب سے ایس ایم ایس کے ذریعہ ملی۔