علیحدگی پسند لیڈر آسیہ اندرابی کو گرفتارکرلیا گیا 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 28th April 2017, 1:46 AM | ملکی خبریں |

سری نگر: 27/اپریل(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)جموں و کشمیر پولیس نے آج علیحدگی پسند لیڈر آسیہ اندرابی کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیاہے۔ذرائع کے مطابق، ان کو آج صبح ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا۔ علیحدگی پسند تنظیم حریت کانفرنس کی خاتون شاخ دختران ملت کی چیف آسیہ کو وادی کی خواتین کو سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کرنے کے لیے اکسانے اور معمولات زندگی کو متاثر کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔غورطلب ہے کہ آسیہ اندرابی کے اوپر پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے الزامات لگائے جاتے رہے ہیں۔وہیں ان کی تنظیم دختران ملت کو کشمیر میں اسلامی قانون کے نفاذ اور ہندوستان سے علیحدہ ملک بنانے کے لیے کام کرنے والی تنظیم بتایا جاتا ہے۔حالانکہ حکومت ہند اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دے چکی ہے۔اس سے پہلے بھی گزشتہ سال اکتوبر میں پولیس نے بدامنی پھیلانے کے الزام میں آسیہ کو گرفتار کیا تھا، یہی نہیں پاکستان کے قومی دن پر اس کا پرچم لہرانے کے الزام میں ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی تھی۔اکثر اندرابی پرمبینہ طورپر متنازعہ مسائل کو اٹھانے اور اشتعال انگیز بیانات دے کر وادی میں خواتین کو علیحدگی پسند انہ سرگرمیوں سے شامل کرنے کاالزام بھی لگایا جاتا رہا ہے۔واضح رہے کہ 2008میں اندرابی جب محض 14سال کی تھیں،تبھی سے ہی وہ حافظ سعید کی تنظیم جماعت الدعوہ کے ساتھ کام کر رہی تھیں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...