آربی آئی پالیسی کے بعدبازارمیں گراوٹ، سینسیکس 113،نفٹی21 پوائنٹس گرکربند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th February 2018, 11:13 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 07 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) ریزرو بینک آف انڈیاکی طرف سے ریپو ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کیے جانے سے اور آربی آئی کے گورنر کی طرف سے سرمایہ کاری کولے ظاہرکیے گئے خدشات کا اثربازارپر دکھا ہے۔ آر بی آئی پیسے کی پالیسی کی کمیٹی کے بعد مارکیٹ میں گراوٹ بڑھی ہے۔اس تجارتی ہفتے کے تیسرے دن سینسیکس نے 113.23 پوائنٹس گرکر 34,082.71 کی سطح پربندہوا۔وہیں نفٹی میں بھی 21.55 پوائنٹس کی گراوٹ دیکھنے کوملی اوریہ 476.70 10, پربند ہوا۔حالانکہ بدھ کو ڈاؤ جونز نے گھریلو مارکیٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس پر بند ہونے کا فائدہ گھریلوکوبازارکوفائدہ ہوا،عالمی مارکیٹ سے مضبوطی کی وجہ سے، مارکیٹ نے صبح صبح مضبوطی کے ساتھ شروعات کی۔اس تجارتی ہفتہ کے پہلے دن 1200 سے زیادہ پوائنٹس سے شروعات کرنے کے بعد شیئر مارکیٹ بدھ کو سنبھل گیا ہے۔ اس کاروباری ہفتے کے تیسرے دن گھریلو شیئر مارکیٹ نے مضبوطی سے شروعات کی ہے۔امریکی مارکیٹ کے شیئربازار کا فائدہ گھریلو مارکیٹ کوملا ۔ اس کی بدولت سینسیکس نے 241.32 پوائنٹس بڑھ کر 34437.26 سطح پرکھلا۔وہیں نفٹی بھی 98.45 پوائنٹس مضبوط ہوا۔اس سے پہلے منگل کو 6 سال کی سب سے بڑی گراوٹ کے بعدبندہونے کے بعد منگل کو امریکی مارکیٹ اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ ڈاؤ جونز نے 567.02 پوائنٹس بڑھ کر منگل کو 24912.77 پربندہوا۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...