بھٹکل مخدوم کالونی میں تیز رفتار کار کی اسکوٹر سے ٹکر؛ عمر رسیدہ شخص جاں بحق

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 18th March 2019, 12:50 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 18/مارچ (ایس او نیوز) مخدوم کالونی  کے قریب بندر روڈ پر ایک تیز رفتار کار کی اسکوٹر سے ہوئی ٹکر میں اسکوٹر سوار  جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت محمد عمر کنڈنگوڑا (76) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ حادثہ اتوار رات قریب 10:30بجے پیش آیا۔

 بتایا گیا ہے کہ عمر رسیدہ شخص محمد عمر  ڈونگرپلی کےاے پی جے عبدالکلام روڈ پر واقع اپنے قریبی رشتہ دار  کی تیمارداری کرنے کے بعد واپس اپنے گھر مخدوم کالونی جارہے تھے  کہ بندر روڈ پر ایک  تیز رفتار کار جو بندر کی طرف جارہی تھی، اس کی اسکوٹر سے ٹکراگئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ  جناب عمر صاحب اسکوٹر سے اُچھل کر سڑک پر جاگرے جس کے نتیجے میں ان کے سر کو گہری چوٹ لگی۔ انہیں فوری طور پر قریبی پرائیویٹ اسپتال لے جایا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد مینگلور منتقل کیا گیا، مگر وہ جانبر نہ ہوسکے اور اسپتال میں داخل ہونے کے بعد  رات قریب دو بجے زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون

حادثے کے فوری بعد  جائے وقوع پر سینکڑوں لوگ جمع ہوگئے اور کار ڈرائیونگ کرنے والے  نوجوان پر لاپرواہی سے کار چلانے کا الزام عائد کرتے ہوئے سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولس بھی موقع پر پہنچ گئی اور کارسمیت ڈرائیور کو اپنی تحویل میں لیتے ہوئے   حالات کو سنبھال  لیا۔

مینگلور اسپتال میں ہی پوسٹ مارٹم کے بعد میت  کو اب بھٹکل لایا جارہا ہے۔

بھٹکل ٹاون پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اورمزید چھان بین جاری ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...