کوئٹہ: ڈی آئی جی پولیس خودکش حملے میں ہلاک

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th November 2017, 10:42 AM | عالمی خبریں |

کوئٹہ،9نومبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کوئٹہ کے علاقے ایئر پورٹ روڈ پر ہونے والے ایک خودکش حملے میں پولیس کے ایک اعلیٰ افسر سمیت تین افراد ہلاک اور تین پولیس اہلکاروں سمیت آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق ڈی آئی جی حامد شکیل اپنے گھر سے دفتر جارہے تھے کہ راستے میں کوئٹہ ایئرپورٹ کے نزدیک اْن کی گاڑی کے قریب ایک زور دار دھماکہ ہوا۔دھماکے کی زد میں گاڑی میں سوار حامد شکیل، اْن کے پر ائیویٹ سیکرٹری محمد رمضان، ڈرائیور جلیل اور گاڑی کے عقبی حصے میں بیٹھے محافظوں کے علاوہ راہ گیر بھی آئے۔دھماکے میں زخمی ہونے والے 11 میں سے تین افراد کو کوئٹہ سی ایم ایچ جب کہ دیگر آٹھ افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈی آئی جی حامد شکیل، اْن کے سیکرٹری اور ڈرائیور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔دھماکے کے بعد پولیس، فرنٹیر کور بلوچستان اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام موقع پر پہنچے اور جائے واقعہ سے شواہد جمع کرنے کے علاوہ عینی شاہدین سے تفتیش کی۔بم ڈسپوزل حکام کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ دھماکہ خودکش تھا اور موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار نے گاڑی کے قریب سے گزرتے ہوئے بارودی مواد میں دھماکہ کیا جس میں 10 سے 15 کلو بارودی مواد کے ساتھ بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے تھے۔دھماکے کی زد میں تین گاڑیاں اور ایک رکشہ بھی آئے جس میں سوار پانچ افراد زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیے گئے جن کی حالت ڈاکٹروں نے خطرے سے باہر بتائی ہے۔ البتہ سی ایم ایچ میں زیرِ علاج دو زخمیوں کی حالت نازک ہے۔حملے کی ذمہ داری کالعدم شدت پسند تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے تسلیم کرلی ہے۔ تنظیم کے ترجمان محمد خراسانی نے صحافیوں کو بھیجے گئے ایک پیغام میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا۔گزشتہ ماہ بھی کوئٹہ کے نواحی علاقے سریاب میں پو لیس اہلکاروں پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں آٹھ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...