امیگریشن تنازع پر حکومت دوبارہ بند ہونے کا خدشہ نہیں: ڈیموکریٹ سینیٹر ڈربن

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 6th February 2018, 11:00 AM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 5فروری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) ڈیموکریٹک پارٹی کے سینئر راہنما سینیٹر ڈک ڈربن نے کہا ہے کہ اْنہیں اس ہفتے جمعرات تک نوجوان امیگرنٹس کو تحفظ دینے کے مسئلے پر کسی پیش رفت کی توقع نہیں ہے۔ تاہم اس مسئلے پر جمعرات کو دوبارہ امریکی حکومت بند ہو نے کا خطرہ بھی موجود نہیں ہے۔اْنہوں نے کہا کہ امریکی کانگریس نے اْن 7 لاکھ کے لگ بھگ نوجوان امیگرنٹس کی قسمت کا فیصلہ کرنے کیلئے ابھی تک کوئی پیش رفت نہیں کی ہے جو اپنے والدین کے ہمراہ کم عمری میں امریکہ آئے تھے اور اب تک اْن کی حیثیت غیر قانونی امیگرنٹ کی ہے۔ عرف عام میں اْنہیں ’ڈریمرز‘ کہا جاتا ہے۔کانگریس کی طرف سے حکومت کے اْمور چلانے کیلئے عارضی فندنگ کی منظوری اس جمعرات کو ختم ہو رہی ہے اور کانگریس مزید فنڈنگ کی منظوری نہیں دیتی تو جمعرات سے ایک بار پھر حکومت بند ہونے کا خطرہ ہو سکتا ہے۔ڈک ڈربن نے کہا کہ DAKA طرز کے کسی سمجھوتے کی فوری توقع نہیں ہے۔ تاہم وہ ہر روز فون پر اور بالمشافحہ ملاقاتوں میں پوری کوشش کر رہے ہیں کہ دونوں جماعتوں کے درمیان کوئی سمجھوتہ طے پا جائے۔ دونوں جماعتوں میں اختلافات کے باعث فنڈنگ منظور نہ ہونے کے سبب گزشتہ ماہ تین روز کیلئے حکومت بند رہی تھی۔ بعد میں سنیٹ میں رپبلکن پارٹی سے تعلق رکھنے والے اکثریتی راہنما مچ میکانل کی طرف سے اس یقین دہانی پر ڈیموکریٹک پارٹی عارضی طور پر فنڈنگ جاری کرنے پر رضامند ہو گئی تھی کہ وہ امیگریشن سے متعلق بل بحث و مباحثے کیلئے کانگریس میں لائیں گے۔سینیٹر ڈربن نے کہا کہ وہ حکومت کے دوبارہ بند ہونے کا خدشہ محسوس نہیں کرتے لیکن اْنہیں یہ اْمید ہے کہ مچ میکانل اپنے وعدے کے مطابق امیگریشن سے متعلق بل بحث کیلئے کانگریس میں لے ا?ئیں گے تاکہ امریکہ میں رہنے والے لاکھوں افراد کی قسمت کا فیصلہ ہو سکے۔ڈربن رپبلکن پارٹی کے ساتھ میگریشن کے مسئلے کا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور اْنہوں نے سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ اس بارے میں پیش رفت کا حقیقی امکان موجود ہے۔ڈیموکریٹک پارٹی ڈریمرز کے بارے میں تحفظ کے بل کو قانونی شکل دینے پر اصرار کرتی رہی ہے جنہیں سابق صدر اوباما نے عارضی طور پر قانونی حیثیت دینے کا اعلان کیا تھا جن سے اْنہیں امریکہ میں بغیر کسی خوف کے تعلیم حاصل کرنے اور ملازمت کرنے کا عارضی حق حاصل ہو گیا تھا۔صدر ٹرمپ نے گزشتہ برس ستمبر میں کہا تھا کہ وہ یہ پروگرام 5 مارچ تک ختم کر دیں گے۔ اْنہوں نے کانگریس پر زور دیا تھا کہ وہ اس بارے میں وقت سے پہلے ضروری پیش رفت کرے۔

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...