کے پی سی سی صدر دنیش گنڈو راؤ کی کارکردگی کانگریس کے سینئر قائدین کا عدم اطمینان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd January 2019, 12:46 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو23؍جنوری (ایس او نیوز) کانگریس کے چندقائدین کی جانب سے کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی (کے پی سی سی) صدر دنیش گنڈو راؤ پر اظہار عدم اطمینان کی اطلاع ہے۔ کہا جارہا ہے کہ نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور وزیر آبی وسائل ڈی کے شیوکمار سمیت پارٹی کے کئی سینئر قائدین گنڈو راؤ کی کارکردگی سے خوش نہیں ہیں۔ پارٹی میں باربار پیدا ہورہی الجھنوں کو سلجھانے میں گنڈو راؤ مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔ ممبئی میں پارٹی کے اراکین اسمبلی کے قیام کئے جانے کے معاملہ کو سلجھانے میں بھی وہ ناکام رہے۔ علاوہ ازیں لوک سبھا انتخابات سر پر ہونے کے باوجود کے پی سی سی کے صدر صرف بنگلور میں وقت گزاررہے ہیں۔ تمام کو ساتھ لے جانے کی صلاحیت ولیاقت ان میں بالکل نہیں ہے۔ کے پی سی سی کے کارگزار صدر ایشور کھنڈرے کے ساتھ بھی ان کی سرد جنگ جاری ہے۔ یہ تمام مسائل کانگریس پارٹی کو بھنور میں لے جارہے ہیں۔ بطور کارگزار جو کام وہ کررہے تھے اب صدر ہونے کے باوجود وہ کام نہیں کررہے ہیں۔ صرف سدارامیا کی چھاؤں بنے ہوئے ہیں۔ بس ان کی ہدایت کے مطابق کام کررہے ہیں جس کی وجہ سے پارٹی کے کئی قائدین ان سے ناراض ہوگئے ہیں۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...