سنئیرکانگریس لیڈر اور سابق وزیرقمر الاسلام انتقال کرگئے
بنگلور18/ ستمبر (ایس او نیوز) سنئیر کانگریس لیڈر، کرناٹک کے سابق وزیر اور کلبرگی کے رکن اسمبلی قمر الاسلام (69) دل کا دورہ پڑنے سے آج بنگلور کے ایک اسپتال میںانتقال کرگئے۔ انا للہ و انا الیہ راجعون۔ بتایا گیا ہے کہ کچھ دنوں سے ان کی صحت ٹھیک نہیں تھی، جس کی بنا پر اُنہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
سمجھا جارہا ہے کہ میت کو ان کے آبائی گائوں کلبرگی (گلبرگہ) لے جایا جائے گا۔
جناب قمرالاسلام صاحب چھ مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوکر ملک و قوم کی خدمت انجام دےچکے ہیں، وہ سن 1996 میں ایک مرتبہ رکن پارلیمان منتخب ہوکر بھی اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں۔
جناب قمرالاسلام صاحب کلبرگی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، جبکہ سدرامیا حکومت میں اُنہیں 2013 سے 2016 تک اقلیتی ترقیاتی اور وقف وزیر کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔
ان کے انتقال پر کئی ملی اداروں کی طرف سے انتہائی دکھ کا اظہار کیا گیا ہے، اللہ ان کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اٰمین