جارکی ہولی برادران کی دوروں پر کانگریس قیادت برہم

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 21st July 2018, 12:40 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،20؍جولائی(ایس او نیوز) بارہا شمالی کرناٹک کے جارکی ہولی برادران کی طرف سے ریاستی مخلوط حکومت کو کمزور کرنے کی کوششوں اور اپنی طاقت کے مظاہرے پر کانگریس اعلیٰ کمان نے سخت ناراضی کا اظہار کیا ہے، حال ہی میں ریاستی وزیر رمیش جارکی ہولی کی طرف سے گیارہ اراکین اسمبلی کے ساتھ دورۂ اجمیر کیاتھا اور ان کے ساتھ ان کے بڑے بھائی ستیش جارکی ہولی نے چند اراکین اسمبلی کے ساتھ دورۂ سکم کیاتھا۔

کانگریس اعلیٰ کمان نے اراکین کو لے کر اس طرح دوروں پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں جبکہ لوک سبھا انتخابات سرپر ہیں اس طرح کے دوروں اور پارٹی کو بلیک میل کرنے کی کوشش درست نہیں ہے۔پارٹی کے مختلف حلقوں میں ریاستی کابینہ میں توسیع اور سرکاری بورڈز اور کارپوریشنوں کے لئے تقررات کی مانگ پر زور دیا جارہا ہے ، اس دوران رمیش جارکی ہولی نے گیارہ اراکین اسمبلی کے ہمراہ اجمیر روانہ ہونے کا فیصلہ کیا جبکہ ستیش جارکی ہولی نے متعدد اراکین اسمبلی کو لے کر سکم نکل پڑے۔ اس دوران دونوں بھائی نے واضح کیا ہے کہ ان کے یہ دورے پہلے سے طے شدہ تھے اسی لئے ان پر کسی طرح کا مطلب نکالنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ رمیش جارکی ہولی نے کہا ہے کہ انتخابات کے مرحلے میں انہوں نے نیت کی تھی کہ انتخاب میں کامیابی پر وہ اجمیر جائیں گے، اس کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے۔ ستیش جارکی ہولی نے بھی واضح کیا ہے کہ ان کے دورے کا مقصد ریاستی حکومت کو کسی طرح کا نقصان پہنچانا قطعاً نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...