دہلی پبلک اسکول سے متصل وقف زمین پردہلی وقف بورڈنے جواب بھیجا

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 6th November 2018, 12:44 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:5/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)دہلی اقلیتی کمیشن کے نوٹس پر دہلی وقف بورڈ نے جواب دیا ہے کہ جیسے ہی بورڈ کو ۱۱/ستمبرکو اطلاع ملی کہ دہلی پبلک اسکول متھراروڈ سے متصل وقف زمین پر باؤنڈری بن رہی ہے تو بورڈ نے فوراً دہلی ہائی کورٹ میں تین درخواستیں دائر کیں جس میں معاملے میں تدخل کرنے کی اجازت ، اس مقدمے کے کورٹ کاغذات اور حالت قائمہ کو باقی رکھنے کی درخواست کی گئی۔ اس معاملے پر دو دن مستقل بحث ہوئی مگرجج نے کہا کہ اگر یہ درخواستیں بورڈ واپس نہیں لیتا ہے توان جائدادوں کے متعلق اس کے خلاف فیصلہ کردیا جائے گا۔ جج نے بورڈ کو مشورہ دیا کہ عدالت کی طرف سے ان جائدادوں کے سلسلے میں مقرر کردہ دو نفری کمیٹی کے سامنے اپنی بات رکھے۔ یہ دو نفری کمیٹی وی ایچ پی کی رٹ پٹیشن داخل ہونے کے بعد قائم کی گئی ہے جس میں ان جائدادوں کو دہلی وقف بورڈ کے حوالے نہ کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ مذکورہ جائداد ان پراپرٹیز میں شامل ہے۔پہلے ایک نفری کمیٹی بنی تھی جس کی رپورٹ منسٹری نے نامنظور کردی، اس کے بعد اب دو نفری کمیٹی بنی ہے جس نے ابھی تک اپناکام نہیں شروع کیا ہے۔جج کے کہنے پربورڈ نے مقدمات واپس لے لئے لیکن اس نے یک نفری جج کے آرڈرکے خلاف ہتک عدالت کا مقدمہ درج کیا ہے کیونکہ مذکورہ زمین کے بارے میں اسٹے آر ڈر ہونے کے باوجود انہوں نے وہاں باؤنڈری بنانے کی اجازت دی۔

ایک نظر اس پر بھی

جمعیۃ علماء ہند کے سابق ناظم عمومی اور موجودہ نائب صدر مولانا عبد العلیم فاروقی کا انتقال پر ملال

         جمعیۃ علماءہندکےنائب صدر،جانشین امام اہل سنت مولاناعبدالعلیم فاروقی ؒکےسانحہ ارتحال پر رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے  مولانا حافظ مسعود احمد حسامی (کارگزار صدر جمعیۃعلماء مہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نےکہاکہ مولانا ایک  تاریخی ...

صحافی سومیا وشواناتھن کے قاتلوں کی ضمانت پر سپریم کورٹ کا نوٹس

سپریم کورٹ صحافی سومیا وشواناتھن قتل کیس میں 4 ملزمین کو ضمانت دینے کی جانچ کے لیے تیار ہے۔ عدالت نے چاروں قصورواروں اور دہلی پولیس کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے چار ہفتوں کے اندر جواب طلب کیا ہے۔ عدالت ایک عرضی پر سماعت کر رہی تھی جس میں دہلی ہائی کورٹ کی سزا کو معطل کرنے اور 4 ...

کیجریوال کے لیے جیل ٹارچر چیمبر بن گئی، نگرانی کی جا رہی ہے: سنجے سنگھ

عام آدمی پارٹی نے منگل کو الزام لگاتے ہوئے کہا کہ جیل میں بند کیجریوال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا لنک ڈھونڈ کر دیکھا جا رہا ہے اور ان کی نگرانی کی جا رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے راجیہ سبھا ایم پی سنجے سنگھ نے کہا کہ کیجریوال کے خلاف سازش ہو رہی ہے۔ کیجریوال کے ساتھ تہاڑ جیل میں کسی بھی ...

ہیمنت سورین کو راحت نہیں ملی، ای ڈی نے ضمانت عرضی پر جواب دینے کے لیے عدالت سے وقت مانگا

 زمین گھوٹالے میں جیل میں قید جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی طرف سے دائر ضمانت کی عرضی پر جواب دینے کے لیے ای ڈی نے ایک بار پھر عدالت سے اپنا موقف پیش کرنے اور وقت مانگا ہے۔ جیسے ہی سورین کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت شروع ہوئی، ای ڈی نے ...

کجریوال کو ضمانت کی درخواست 75 ہزار جرمانہ کے ساتھ خارج

دہلی ہائی کورٹ نے پیر کے دن قانون کے ایک طالب ِ علم کی درخواست ِ مفادِ عامہ (پی آئی ایل) 75 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے خارج کردی جس میں چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال کو ”غیرمعمولی عبوری ضمانت“ دینے کی گزارش کی گئی تھی۔