امریکی فوج کے لیے700ارب ڈالرمختص کرنیکا بل منظور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 20th September 2017, 1:08 AM | عالمی خبریں |

نیویارک،19؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)امریکی سینیٹ .ْ فوجی بجٹ کے لیے7سوارب ڈالرمختص کرنیکاپالیسی بل منظورکرلیا۔ بجٹ کے لیے مختص رقم افغانستان اورعراق میں سالانہ فوجی اخراجات سے بھی زیادہ ہے۔اضافی بجٹ کے ذریعے میزائل ڈیفنس پروگرام کادائرہ وسیع کیاجاسکیگا، بجٹ کی مددسیاضافی فوجی اڈے بند کرنیکی ضرورت نہیں رہیگی۔12سو سے زائد صفحات پر مشتمل بل میں فوجی تنخواہوں میں 2اعشاریہ ایک فیصد اضافہ اور شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل تجربات کے بعدمیزائل دفاعی نظام کو مضبوط بنانے کے لئے 8اعشاریہ 5ارب ڈالر مختص کیے گئے ہیں۔بل میں روس کے دارالحکومت ماسکو میں قائم کیس پرسکی لیب کی مصنوعات کے فیڈرل گورنمنٹ میں استعمال پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔فوج کیلیے انتہائی غیرمعمولی رقم رکھے جانے سے عالمی حلقے سوال کررہے ہیں کہ امریکانیامحاذجنگ کھولیگایاہتھیاروں کی دوڑنئی حدعبورکرلیگی؟

ایک نظر اس پر بھی

ایشیائی ممالک میں شدید گرمی کی وجہ سے پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا : اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔