انتخابات میں روسی مداخلت کی غیر جانبدار تحقیقات ہوں گی: سینیٹ کمیٹی

Source: S.O. News Service | Published on 30th March 2017, 6:19 PM | عالمی خبریں |

نیویارک،30مارچ(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)امریکی سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین اور اس کے ایک ڈیموکریٹ رکن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گزشتہ سال کے انتخاب میں روسی مداخلت اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریب لوگوں کے اس میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے معاملے کی جامع اور غیر جانبدار تحقیقات کی جائیں گی۔شمالی کیرولائینا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر اور کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ بر نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ ان تحقیقات کا دائرہ وہاں تک ہو گا جس طرف انٹیلی جنس معلومات لے کر جائیں گی۔ورجینیا سے تعلق رکھنے والے سینیٹر اور کمیٹی کے ممتاز ڈیموکریٹک رکن مارک وارنر نے اس بات سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس (معاملے کی) کے تہہ تک جائیں گے۔کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ نے کہا کہ غیر معمولی تعداد میں دستاویزات موصول ہوئی ہیں اور کمیٹی اضافی مواد حاصل کرنے کے لیے انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ مسلسل بات چیت کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کم ازکم 20 انٹرویو کیے جائیں گے جن میں ٹرمپ کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر بھی شامل ہیں جنہوں نے رضاکارانہ طور پر کمیٹی سے بات کرنے کا کہا ہے۔
کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی اس وقت کشنر سے انٹرویو کرے گی جب کمیٹی اس بات کا فیصلہ کرے گی کہ اب ہمارے لیے اس کی تاریخ مقرر کرنے کا وقت ہے۔وارنر نے کہا کہ ولادیمر پوٹن کا مقصد امریکہ کو کمزور کرنا ہے۔۔۔ اقتصادی طور پر کمزور، عالمی سطح پر کمزور (کرنا ہے)۔ یہ سیاسی وابستگی سے قطع نظر تمام امریکیوں کے لیے تشویش کا با عث ہونا چاہئے۔ا بھی تک ایوان نمائندگان کی انٹیلی جنس کمیٹی روسی مداخلت کی تحقیقات میں آگے تھی۔تاہم کمیٹی کی طرف سے اس معاملے کی کھلے عام سماعت اس بنا پر روک دی تھی کیوں کہ اس کی چیئرمین ریپبلکن رکن ڈیون نیونز کے طرف سے حساس معلومات سے متعلق ٹرمپ کو بریفنگ دی گئی، جس پر اْنھیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا کیوں کہ ڈیون نے اس بارے میں کمیٹی کو آگاہ نہیں کیا تھا۔اب جب کہ ایوان نمائندگان کی کمیٹی نے اپنا کام روک دیا ہے، اس لیے اب توجہ کا محور سینیٹ کی انٹیلی جنس کمیٹی ہے۔ رچرڈ بر نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ نومبر ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا تاہم انہوں نے اس بات کو مسترد کیا کہ ان کی سیاسی وابستگی ان کے کام پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ماسکو کنسرٹ ہال حملے میں 143ہلاکتیں

روس کے دارالحکومت ماسکو میں ایک کنسرٹ ہال پر جمعہ کو ہونے والے حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 143 ہوگئی ہے جبکہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔روس کی تحقیقاتی کمیٹی نے ہفتے کے روز یہ اطلاع دی۔ کمیٹی نے کہا کہ ایمرجنسی سروسز ماسکو اوبلاست میں کروکس سٹی ہال، دہشت گردانہ حملے کی جگہ ...

80 ہزار افراد نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کی

قابض اسرائیلی فوجوں  کی سختی کے باوجود رواں  سال رمضان کے پہلے جمعہ کو ۸۰؍ ہزار مسلمانوں   نے بیت المقدس میں  پہنچ کر نماز جمعہ ادا کی۔ قدس نیوز نیٹورک نے جو ویڈیوشیئرکئے ہیں  میں  دیکھا جاسکتاہے کہ جوق در جوق مغربی کنارہ، راملہ اور دیگر علاقوں  سے فلسطینی شہری پیدل اور بسوں ...

شہریت ترمیمی قانون پر امریکہ نے بھی اپنی تشویش ظاہر کردی

امریکہ اور نے ہندوستان کے متنازعہ شہریت ترمیمی قانون پر عدم تحفظات کا اظہار کردیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے بیان میں کہا کہ ہندوستان میں شہریت کے متنازعہ ترمیمی قانون کے نفاذ پر تشویش ہے۔ ایکٹ کے نافذ ہونے کے بعد صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی حملوں کے سبب جان گنوانے والے فلسطینیوں کی تعداد 31272 ہوئی

غزہ پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد 31272 ہو گئی ہے۔ غزہ میں قائم وزارت صحت نے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 88 فلسطینیوں کو قتل اور 135 دیگر کو زخمی کیا، جس سے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل اور حماس ...

غزہ میں امداد کیلئے قطار میں منتظر افراد کو پھر نشانہ بنایا گیا، 11 شہید

  انسانیت کی تمام حدوں  کو پار کرتے ہوئے اسرائیلی فوجوں  نے بدھ کو پھر بھکمری کے شکار ان پریشان حال لوگوں  کو نشانہ بنایا جو اپنے بچوں  کی پیٹ کی آگ بجھانے کیلئے امداد حاصل کرنے کے مقصد سے قطار میں  لگے ہوئے تھے۔ بدھ کے اس حملے میں  ۱۱؍ افراد کی شہادت کی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد ...

انڈونیشیا میں سیلاب اور چٹان کھسکنے سے تباہی، 19 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

انڈونیشیا کے جزیرے سماترا میں مسلسل بارش نے سیلاب اور چٹان کھسکنے سے بڑے پیمانے پرتباہی ہوئی ہے۔ اس دوران 5سے زائد گھر دب گئے۔ مکانات کے ملبے سے12 لاشیں نکالی گئیں اور 7افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ ملبے سے دیگر 6 افراد کو بحفاظت نکالا گیا جبکہ5 افراد اب تک ...