بھٹکل میں عوام کو ذاتی باغ لگانے کے متعلق محکمہ باغبانی کی جانب سے ورکشاپ کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 4th February 2019, 9:08 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:04؍فروری (ایس او نیوز) اترکنڑا ضلع پنچایت ، ضلع محکمہ باغبانی ترقیات کے اشتراک سے اربن بینک ہال میں ذاتی طورپر ہاتھ سے باغ لگانے اور اس کی نگرانی کے متعلق جانکاری ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔

صنعت کار اور کسان کیدار کولے نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومتیں زراعت کو کافی ترجیح دے رہی ہیں، جس کے لئے کئی اسکیموں کو جاری بھی کیا جارہاہے، خواتین کو چاہئے کہ ان اسکیموں سے خاطر خواہ استفادہ  کرتے ہوئے  معاشی حیثیت سے بااختیار بنیں۔ مہمان خصوصی کسان شری دھر ہیبار نے کہاکہ ہمارے آس پاس کے ماحول کی حفاظت کرنی ہے خوشگوا ربنانا ہے تو باغ کو لگایا کریں۔ موجودہ دور میں کسان پیسہ کی لالچ میں فصل پر کیمکل کا چھڑکاؤ کررہے ہیں ، جس سے ترکاری، سبزی اور فصل زہر آلود ہورہی ہیں اور عوام کی صحت پر اس کے برے اثرات ہورہے ہیں۔ اس سلسلے میں ہمیں بیدار ہوکر خود اپنا ایک باغ لگانے کی کوشش کرنےکی اپیل کی۔ محکمہ زراعت کے افسر جی این نائک، تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا، ورکنگ جرنالسٹ اسوسی ایشن کے ضلعی صدر رادھا کرشنا بھٹ، محکمہ باغبانی کی  افسر شویتا کرکی نے بھی اپنے خیالات کااظہار کیا۔

پروگرام میں سرسی کے وی ایم ہیگڈے ذاتی طورپر لگائے جانے والے چھوٹے باغات اور اس کی نگرانی کے متعلق تفصیلی جانکاری دی۔ محکمہ باغبانی کے طرف سے ذاتی باغ کٹ تقسیم کیاگیا ۔ محکمہ کی افسر سندھیا بھٹ نے نظامت کی ۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔