گجرات کانگریس میں بھونچال، ایک دن میں تین ممبرانِ اسمبلی نے دیا استعفیٰ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 28th July 2017, 1:18 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی27جولائی(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)  بہارمیں سیاسی اتھل پتھل کے بعد اب گجرات سے بھی بڑی خبرآئی ہے۔ایک دن میں گجرات کانگریس کے تین ممبران اسمبلی نے استعفیٰ دے دیاہے۔استعفیٰ دینے والے ممبران اسمبلی میں پی ای پٹیل، بلوتسہ چھترسہ راجپوت اور تیجسوی بین پٹیل کانام شامل ہے۔پی ای پٹیل نے نہ صرف استعفیٰ دیاہے بلکہ بی جے پی کادامن بھی تھام لیاہے۔آپ کوبتا دیں کہ گجرات کی تین راجیہ سبھا سیٹوں پر انتخابات ہونے ہیں۔ان میں کانگریس کے سینئر لیڈر احمد پٹیل کی سیٹ بھی ہے۔احمدپٹیل کوراجیہ سبھاپہنچنے کے لیے 46ووٹوں کی ضرورت ہے۔کانگریس کے پاس گجرات میں 56اراکین اسمبلی ہیں۔ تین ممبران اسمبلی کے استعفیٰ کے بعدیہ نمبرگھٹ کر 53ہوگیاہے۔کانگریس چھوڑ چکے شکرسہ واگھیلا، ان کے بیٹے اور راگھو سنگھ پٹیل نے استعفیٰ نہیں دیاہے۔شنکر سنگھ واگھیلاکے ساتھ ابھی تک 10اوراراکین اسمبلی بھی ملاقات کرچکے ہیں۔یہ 10ممبران اسمبلی احمدپٹیل کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے وقت بھی موجود نہیں تھے۔ایسے میں اگر واگھیلا اور ان گروپ کے ممبر اسمبلی کانگریس کے خلاف ووٹ کرتے ہیں تو احمد پٹیل کے راجیہ سبھا جانے کے خواب پر بریک لگ سکتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔