بھٹکل میں جماعت اسلامی ہند کی جانب سے آج سے سیرت مہم کا ہوگیا آغاز

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 16th November 2018, 7:40 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 16/نومبر ﴿ایس او نیوز﴾ ربیع الاول کی مناسبت سے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے آج جمعہ 16 نومبر سے ریاست گیر سطح پر ’’حضرت محمد ﷺ بنی نوع انسان کے عظیم رہنما‘‘ عنوان پر سیرت مہم کا آغاز ہوگیا۔ بھٹکل میں اس مہم کا آغاز بعد نماز جمعہ مسجد احمد سعید میں خطیب مسجد مولانا جعفر فقی بھاو ندوی کی دُعا کے ساتھ ہوا۔ اسی موضوع پر انہوں نے آج جمعہ کا خطبہ بھی دیا۔

اس موقع پر تفصیلات فراہم کرتے ہوئے سیرت مہم کے کنوینر مولانا ایس ایم سید زبیر نے بتایا کہ مہم کے تحت  بھٹکل تعلقہ سطح پر کئی ایک پروگرام تشکیل دئیے گئے ہیں جس کے  دوران  عوام وخواص، افسران ، اساتذہ وغیرہ سے انفرادی و اجتماعی ملاقاتوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ مہم میں حضور اکرم ﷺ  کی سیرت  اور اُن کی تعلیمات کو عام کرنے مضمون نویسی مقابلہ بھی رکھا جائے گا، کالج لکچرر، کارنر میٹنگ اور کتابوں کی تقسیم وغیرہ بھی کی جائے گی۔

اس موقع پر معروف سنئر صحافی ڈاکٹر حنیف شباب، مولانا یاسر برماور ندوی، مقامی  جماعت اسلامی ہند کے سکریٹری پروفیسر ہاشم زرزری، قادر میراں پٹیل  و دیگر کافی ذمہ داران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...