سیمانچل میں بارش اورسیلاب کے قہرسے عوام بدحال، مولانااسرارالحق قاسمی نے متاثرہ علاقوں کا ہنگامی جائزہ لیا،ریاستی حکومت سے خصوصی امدادکی اپیل

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 13th August 2017, 10:49 AM | ملکی خبریں |

کشن گنج،12/اگست(ایس او نیوز/پریس ریلیز)سیمانچل کاکشن گنج علاقہ ایک بار پھر زبردست سیلاب کی زدمیں ہے۔لوگوں کو سخت جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑرہاہے،اس صورتِ حال میں صوبائی ومرکزی حکومت کو فوری طورپر متاثرین کی امداد و ریلیف رسانی کے لئے سامنے آنا چاہئے۔علاقے کے ایم پی و معروف عالم دین مولانا اسرارالحق قاسمی نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے بعداپنے بیان میں یہ بات کہی۔قبل ازاں انھوں نے کشن گنج کے ڈی ایم سے میٹنگ کرکے سیلاب میں پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے اور محفوظ مقامات تک پہنچانے کا انتظام کرنے کی ہدایت دی،اسی طرح سیلاب میں گھرے ہوئے لوگوں کوباہر نکالنے کے لئے کشتیوں کا نظم کیے جانے اور جو لوگ سیلاب میں پھنس کر جاں بحق ہوگئے ہیں ان کے لئے فوری معاوضے کا اعلان کیے جانے کی بھی ہدایت دی۔مولاناقاسمی نے کہاکہ سیمانچل کے علاقے میں یہ گزشتہ سالوں سے بھی بدترین قدرتی آفت ہے،علاقے کے عوام ایک طرف سیلاب میں پھنسے ہوئے ہیں جبکہ دوسری طرف بارش کی کثرت کی وجہ سے بھی ان کی زندگی دوبھر ہوگئی ہے،ایسے ناگفتہ بہ ماحول میں حکومت کوفوری طورپر توجہ دینا چاہیے اور سیمانچل کے لئے خصوصی امداد اور ریلیف جاری کیاجانا چاہئے۔واضح رہے کہ حال ہی میں نیپال کی جانب سے تیستا ندی میں زبردست مقدارمیں پانی چھوڑدیاگیاہے جس کی وجہ سے پوراسیمانچل سیلاب میں ڈوب چکاہے اور عوام سخت کشمکش کی حالت میں زندگی بسر کرنے پر مجبورہیں،اب تک نہ صرف لوگوں کا لاکھوں کامالی نقصان ہواہے بلکہ کئی اموات بھی ہوچکی ہیں۔کشن گنج کے ایم پی مولانااسرارالحق قاسمی نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا ہنگامی جائزہ لے کر امداد وراحت رسانی کے فوری انتظام کیے جانے کی ہدایت دیتے ہوئے ریاستی و مرکزی حکومت سے اپیل کی ہے کہ اس خطرناک صورتِ حال پر قابوپانے کے لئے جلد ازجلد مؤثراقدامات کئے جائیں۔

ایک نظر اس پر بھی

جمہوریت کی دھجیاں اڑا کر نئے قانون بنا رہا مرکز، کیرالہ میں مودی حکومت پر برسیں پرینکا گاندھی

لوک سبھا انتخاب کے پیش نظر پہلے مرحلے کی ووٹنگ ہو چکی ہے، اور اب دوسرے مرحلے کے لیے 26 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ سبھی پارٹیوں کے سرکردہ لیڈران زور و شور کے ساتھ انتخابی مہم میں مصروف ہیں۔ کانگریس کے بڑے لیڈران بھی ملک کی مختلف ریاستوں میں ریلیاں، روڈ شوز اور انتخابی اجلاس سے ...

حکومت کی ناکامیوں کے خلاف مغربی اتر پردیش میں ’انڈر کرنٹ‘ کے دعوے کے ساتھ کانگریس نے وزیر اعظم سے پوچھے تین سوالات

وزیر اعظم مودی آج اترپردیش میں بی جے پی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔ ان کے دورے کے موقع پر کانگریس نے مودی حکومت کے خلاف مغربی اترپردیش میں حکومت کے خلاف ’انڈرکرنٹ‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے تین سوالات کیے ہیں۔ یہ تینوں سوالات وزیر اعظم کے دعووں اور اترپردیش کے ...

کیجریوال کی بیماری کا مذاق اڑایا جا رہا، گہری سازش رچی جا رہی! سنجے سنگھ نے بی جے پی پر لگائے الزامات

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں منی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں قید دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کی صحت کو لے کر راجدھانی دہلی کے سیاسی حلقوں میں جمعرات سے ہی الزامات اور جوابی الزامات لگائے جا رہے ہیں اور یہ سلسلہ جمعہ کو بھی جاری رہا۔ جمعہ کو صبح عام آدمی پارٹی کے رکن ...

سپریم کورٹ نے رام دیو کی درخواست پر سماعت جولائی تک ملتوی کی

  سپریم کورٹ نے جمعہ کو یوگ گرو بابا رام دیو کی اس عرضی پر سماعت جولائی تک کے لیے ملتوی کر دی، جس میں انہوں نے اپنے مبینہ بیان پر کہ ایلوپیتھی کورونا کا علاج نہیں کر سکتی، مختلف ریاستوں میں اپنے خلاف درج ایف آئی آرز کو منسلک کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔