ششی کلا کے حامیوں کی آمد کے پیش نظر جیل میں سکیورٹی انتظامات میں اضافہ

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th February 2017, 10:55 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بنگلورو،16؍فروری(ایس اونیوز) شہرمیں واقع پراپنا اگرہارا سینٹرل جیل میں بند آل انڈیا دراوڑ منیتر کشگم (اے آئی ڈی ایم کے ) کی جنرل سکریٹری وی کے ششی کلا کے حامیوں کی بڑی تعداد میں یہاں پہنچنے کے پیش نظر جیل کے چاروں طرف سکیورٹی کے انتظامات میں مزید اضافہ کیا گیا ہے ۔محترمہ ششی کلا اور دو دیگر کو آمدنی کے معلوم ذرائع سے زیادہ جائداد رکھنے (ڈی اے )کے معاملے میں نچلی عدالت سے ملی سزا کو برقرار رکھنے کے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اے آئی ڈی ایم کے کی لیڈر نے کل جیل میں خصوصی عدالت کے سامنے خودسپردگی کردی تھی ۔کرناٹک ہائی کورٹ نے تینوں کو بری کردیا تھا لیکن سپریم کورٹ نے انہیں چار سال کی سزا اور 10،10کروڑ روپے کا جرمانہ دینے کا حکم دیا ہے ۔کرناٹک ریاستی ریزرو پولیس کے دو دستوں کو جیل کے پاس تعینات کیا گیاہے اور جیل کی سمت جانے والے سبھی راستوں پر گھیرابندی کرکے جیل کی سمت جانے والی گاڑیوں پر پابندی لگا رکھی ہے ۔نامہ نگاروں کو بھی جیل کے احاطے کی سمت جانے سے روکا جارہا ہے اور انہیں جیل سے 100میٹر کی دوری پر روکا جارہا ہے ۔اسی دوران خصوصی عدالت نے جیل میں گھر کا کھانا فراہم کرانے کی محترمہ ششی کلا کی درخواست کو ٹھکرا دیا۔وہ جیل کے احاطے میں سبھی قیدیوں کیلئے تیار ہونے والا کھانا ہی کھائیں گی اور جیل افسروں کی جانب سے دئے جانے والے کپڑے ہی پہنیں گی۔ذرائع نے بتایا کہ قیدیوں کو صبح چھ بجے چائے یا کافی،ساڑھے سات بجے ناشتہ،اس کے بعد ساڑھے گیارہ بجے دوپہر کا کھانا اور ساڑھے چھ بجے رات کا کھانا دیا جاتا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

48 مرتبہ گھر کا کھانا آیا، صرف 3مرتبہ آم بھیجا گیا، کیجریوال کی عرضی پر عدالت نے فیصلہ محفوظ رکھا

  شراب پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں جیل میں قید وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جیل کے اندر انسولین دینے کے مطالبہ پر سپریم کورٹ کی جانب سے جمعہ کو سماعت کی گئی۔ عدالت نے کیجریوال کی عرضی پر فیصلہ پیر تک محفوظ رکھ لیا۔

پرچیوں پر نتن گڈکری کی تصویر، پولنگ بوتھ پر ہنگامہ، مہاراشٹر کی 5 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق54فیصد پولنگ، مسلم علاقوں میں جوش وخروش

ملک کے دیگر علاقوں کے ساتھ مہاراشٹر میں بھی لوک سبھا الیکشن کے پہلے مرحلے کی پولنگ ہوئی۔  اس دوران ریاست کی ۵؍ سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے ۔ ناگپور، گڈچرولی ۔ چمور، گوندیا ۔ بھنڈارہ اور چندر پور۔ یہ تمام سیٹیں ودربھ کے خطے میں واقع ہیں۔ اطلاع کے مطابق شام ۵؍ بجے تک ریاست میں ۵۴؍ فیصد ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...