کرناٹک الیکشن فرقہ پرستی بنام سیکولرزم ہوگا: وزیر اعلیٰ سدارامیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 17th January 2018, 11:45 AM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بنگلورو،16؍جنوری(ایس او نیوز)کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے کہا کہ آئندہ ریاستی اسمبلی انتخاب میں دو نظریے،فرقہ پرستی اور سیکولرزم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔انہوں نے اس بات سے انکار کیا کہ ریاست میں کانگریس کے لئے اقتدار مخالف لہر ہے اور کہا کہ کرناٹک میں واضح اکثریت کے ساتھ کانگریس پھر سے حکومت بنائے‌گی۔

وہ ریاستی اسمبلی انتخاب کی تیاریوں اور حکمت عملی پر گفتگو کے لئے کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے بلائی گئی میٹنگ میں شامل ہونے کے لئے سنیچر کو دہلی پہنچے ہوئے تھے۔

راہل 10 فروری کو کرناٹک میں انتخابی تشہیر کی شروعات کریں‌گے۔میٹنگ کے بعد سدھا رمیا نے نامہ نگاروں سے کہا، ‘ یہ انتخاب میرے اور یدورپّا کے درمیان نہیں ہوگا۔  یہ میرے اور وزیر اعظم نریندر مودی کے درمیان مقابلہ نہیں ہوگا۔  یہ دو نظریات یعنی فرقہ پرستی اور سیکولرزم کے درمیان مقابلہ ہوگا۔  ‘

سدارامیا کے بیان کو لےکر بی جے پی نے کیا مظاہرہ: بی جے پی نے کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا  کے اس بیان کو لےکر سنیچر کو مظاہرہ کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ بھگوا پارٹی اور آر ایس ایس میں بھی ‘ دہشت گرد ‘ ہیں۔بی جے پی رکن پارلیامان شوبھا کرندلاجے کی رہنمائی میں پارٹی نے بینگلورو کے بیچ میں واقع میسرو بینک سرکل پر دھرنا دیا اور سڑک کو بند کیا۔  اس کے بعد بی جے پی رہنماؤں نے گرفتاریاں دیں۔

کرندلاجے نے سدھا رمیا پر ‘ ووٹ بینک کی سیاست ‘ کرنے کا الزام لگایا۔  سدارامیا نے حال میں الزام لگایا تھا کہ بی جے پی، آر ایس ایس اور بجرنگ دل میں بھی دہشت گرد ہیں۔بیتے 10 جنوری کو کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدارامیا نے بی جے پی، آر ایس ایس اور بجرنگ دل پر حملہ بولتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ وہ خود دہشت گرد ہے۔  وزیراعلیٰ نے کہا تھا، ‘ بی جے پی، آر ایس ایس اور بجرنگ دل میں بھی دہشت گرد ہیں۔  ‘

ان کے اس بیان پر بی جے پی صدر امت شاہ نے کہا تھا کہ کرناٹک کی کانگریس حکومت ہندو مخالف ہے۔

بی جے پی کرناٹک انتخاب جیتے‌گی، حکومت بنائے‌گی : پرکاش جاوڈیکر

مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے سنیچر کو کہا کہ بی جے پی آئندہ کرناٹک اسمبلی انتخاب جیتے‌گی اور ریاست میں اگلی حکومت بنائے‌گی۔پونے میں ایک پروگرام سے الگ نامہ نگاروں کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا، ‘ میں کرناٹک کا پارٹی صدر ہوں۔  ہم کرناٹک میں (انتخاب) جیتیں‌گے کیونکہ وہاں پوری طرح اقتدار مخالف (حکمراں کانگریس کے خلاف) لہر ہے اور بی جے پی کو وہاں بہت اچّھا رد عمل مل رہا ہے۔

مرکزی وزیر ترقی انسانی وسائل نے کہا، ‘ اس وقت، بی جے پی کی 19 ریاستوں میں حکومت ہے۔  شمال مشرقی ریاستوں میں تریپورہ، میزورم اور میگھالیہ میں آئندہ انتخابات میں جیت حاصل کر کے بی جے پی حکومتی ریاستوں کی تعداد بڑھ‌کر 23 ہو جائے‌گی۔  ‘انہوں نے کہا، ‘ ملک میں حالت ایسی ہوگی کہ بی جے پی ہرجگہ ہوگی اور کانگریس کہیں نہیں ہوگی۔  ‘

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...