دفعہ 35اے ہٹائی گئی تو لداخ کا سب سے زیادہ نقصان ہوگا: عمر عبداللہ
لیہہ ،21ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن عطا کرنے والی آئین ہند کی دفعہ 35 اے ہٹائی گئی تو سب سے زیادہ نقصان خطہ لداخ کا ہوگا۔انہوں نے جمعہ کے روز لیہہ لداخ میں پارٹی عہدیداروں کے ایک خصوصی اجلاس سے خطاب کے دوران دفعہ 35اے کے خلاف سازشوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض عناصراس قانون کے بارے میں غلط تاثر دے رہے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ صرف مسلمانوں اور کشمیر میں رہنے والوں کے لیے مفیدہے، جو سراسر غلط ہے۔انہوں نے کہا ’اگر یہ قانون ہٹا تو یہ ریاست کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔