کاسرگوڈمیں ایک ہفتے کے لئے امتناعی احکامات

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd March 2017, 10:59 AM | ساحلی خبریں |

کاسرگوڈ 22؍مارچ (ایس او نیوز) یہاں پر ہونے والے مدرسے کے استاد ریاض (۳۴سال) کے بہیمانہ قتل کے پس منظر میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لئے ڈسٹرکٹ کلکٹر جیون بابونے ایک ہفتے تک کے لئے امتناعی احکامات کی دفعہ ۱۴۴ نافذ کرنے کا حکم جاری کردیا ہے۔

خیال رہے کہ21مارچ کو ھدی ٰ جامع مسجد سے متصل کمرے میں مدرسہ کے استاد ریاض کا کسی نے بہیمانہ انداز میں قتل کردیا تھا۔کہتے ہیں کہ آدھی راتکے وقت کمرے میں گھس کر جان لیوا حملہ کرنے کی وجہ سے ریاض کے جسم پر زخموں کے 28نشان پائے گئے تھے جس میں سے گردن اور سر کے پیچھے والے زخم بہت گہرے تھے۔ قتل کے ذمہ داران اور اس کے پیچھے کارفرما مقصد کے بارے میں ابھی کوئی بھی سراغ ہاتھ نہیں لگا ہے۔ اس قتل کے خلاف عوام کے اندر سخت ناراضی اور برہمی پائی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی مسلم لیگ کی طرف سے احتجاجی بند کا جو اعلان کیا گیا تھا اس میں بھی بعض مقامات پر تشدد کی واقعات ہوئے تھے ۔ اس بگڑتی صورتحال کی وجہ سے ضلع انتظامیہ نے احتیاطی طور پر امتناعی احکام نافذ کیے ہیں جو 27مارچ تک جاری رہیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی

ماہی گیر تنظیموں کا متفقہ فیصلہ - کاسرکوڈ میں تجارتی بندرگاہ کے خلاف ہوگی قانونی جد و جہد

) شہر کے سینٹ جوزیف ہال میں ماہی گیر تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور کراولی ماہی گیر مزدوروں کی تنظیم کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا جس میں کاسرکوڈ میں مجوزہ نجی تجارتی بندرگاہ کی تعمیر کے خلاف تنظیمی اور قانونی طریقے سے جد وجہد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...