میٹرو ٹرین کی چھ بوگیوں والی ٹرین دوڑنے لگی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 22nd November 2018, 11:41 PM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،22؍نومبر(ایس او نیوز) شہر کی ٹریفک کو قابو میں کرنے اور زیادہ سے زیادہ مسافروں کو میٹرو میں سفر کرنے کا موقع فراہم کرنے کے مقصد سے آج بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن نے شہر میں چھ بوگیوں پر مشتمل اپنی تیسری ٹرین دوڑانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمارسوامی ، نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر پرمیشور اور دیگر اہم شخصیات نے آج ودھان سودھا میٹرو اسٹیشن پر چھ بوگیوں والی ٹرین کو ہری جھنڈی دکھائی۔ شہر میں میٹرو ٹرین کے ذریعے سفر کرنے والوں کی تعدا دمیں دن بہ دن اضافے کے پیش نظر اب تک شہر میں چھ بوگیوں والی تین ٹرینیں متعارف کروائی گئی ہیں۔ آنے والے دنوں میں میٹرو ٹرین کے سبز روٹ پر بھی چھ بوگیوں کی ٹرین متعارف کرائی جائے گی۔ ایک اندازے کے مطابق فی الوقت روزانہ چارلاکھ سے زائد مسافر میٹرو ٹرین سے سفر کررہے ہیں۔ فی الوقت تین بوگیوں کی جو ٹرین دوڑ رہی تھی اس میں بیک وقت 950 مسافر سفر کررہے تھے۔ چھ بوگیوں والی ٹرین کے استعمال سے بیک وقت ایک ٹرین سے دو ہزار سے زائد مسافر سفر کریں گے۔ شہر بنگلو رمیں فی الوقت تین اور چھ بوگیوں والی تمام ٹرینوں کی تعداد کے حساب سے یہ محض50 ہیں۔ آئندہ ستمبر تک ان ٹرینوں کی تعداد میں اور بھی اضافے کی توقع ہے۔ چھ بوگیوں پر مشتمل ان بوگیوں کی خصوصیت یہ ہوگی کہ ان بوگیوں میں بجلی کی کھپت 15 فیصد کم ہوگی، اس کے علاوہ ٹرین کو دوڑانے کے لئے بجلی کی قلت کی صورت میں انورٹر استعمال کیا جائے گا۔ ایر گنڈیشن کے ساتھ اس ٹرین میں سیکورٹی کا بھی پختہ نظام فراہم کیا گیا ہے۔ 
 

ایک نظر اس پر بھی

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔