ٹرمپ نے ہوٹل آنے کی دعوت دی تھی:پورن اسٹارالانا ایوانز

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 16th January 2018, 1:17 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 15جنوری (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا )امریکی پورن فلم انڈسٹری کی ایک اور اداکارہ نے کہا ہے کہ اْسے بھی ڈونلڈ ٹرمپ نے ہوٹل آنے کی ہدایت دی تھی۔ اس خاتون اداکارہ کو دعوت سن 2006 میں دی گئی تھی۔ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ہوٹل پہنچنے کی دعوت پورن فلموں کی سابقہ معروف اداکارہ الانا ایوانز کو دی گئی تھی۔ اس اداکارہ نے ایک امریکی جریدے ’دی بیسٹ‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے اس دعوت کا انکشاف کیا ہے۔ الانا ایوانز کے مطابق سن 2006 میں کھیلے جانے والے ایک گولف ٹورنامنٹ میں ڈونلڈ ٹرمپ شریک تھے اور انہیں دعوت ملی تھی کہ وہ اْن سے ملاقات کے لیے ہوٹل آئیں۔چند روز قبل پورن فلموں کی ایک سابقہ مشہور اداکارہ اسٹیفنی کلفورڈ نے مشہور جریدے ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کو بتایا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک وکیل نے انہیں باقاعدہ طور پر معقول رقم دی تھی تاکہ وہ ٹرمپ کے ساتھ ہونے والے جنسی رابطے پر اپنی زبان بند رکھیں۔ یہ اداکارہ بھی سن 2006 میں ڈونلڈ ٹرمپ کو گولف ٹورنامنٹ کے دوران ملی تھی۔الانا ایوانز نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ سن 2006 میں وہ اور اسٹیفنی کلفورڈ (Stephanie Clifford) اچھی دوست تھیں اور رابطے میں تھیں۔ ایوانز کے مطابق اْس وقت اسٹیفنی کلفورڈ کو ’اسٹارمی ڈینیئلز‘ کے نام سے بھی پکارا جاتا تھا۔ ایوانز نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اسٹارمی نے اْسے اِس ملاقات کے بارے میں بتاتے ہوئے اگلی ملاقات میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...