اُردوسماجی علوم کی دوسری قومی کانگریس کا آج مانو میں افتتاح

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 15th November 2018, 2:17 AM | ملکی خبریں |

حیدرآباد:14/نومبر(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)مولاناآزادنیشنل اردویونیورسٹی کے اردومرکز برائے فروغ علوم اوراسکول برائے فنون و سماجی علوم کے اشتراک سے دوسری دوروزہ قومی اردو سماجی علوم کانگریس کا کل (15؍ نومبر) 9:30 بجے لائبریری آڈیٹوریم میں افتتاح عمل میں آئے گا۔ کانگریس کا موضوع ’’سماجی علوم میں ابھرتے رجحانات‘‘ ہے۔ پروفیسر شاہدہ ، کنوینر کے بموجب افتتاحی اجلاس میں پروفیسر ایس اے آر بلگرامی، جامعہ ملیہ اسلامیہ، دہلی ، مہمانِ خصوصی ہوں گے۔ پروفیسر مہتاب منظر اور پروفیسر نشاط قیصراظہار خیال کریں گے۔ ڈاکٹر محمد اسلم پرویز، وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ پروفیسر شکیل احمد، پرو وائس چانسلر خطبۂ استقبالیہ دیں گے۔کانگریس میں شرکت کر رہے ہیں۔ پروفیسر رحمت اللہ، صدر نشین انتظامیہ کمیٹی کے بموجب اس کانگریس کامقصداُردوجاننے والے سماجی علوم کے اسکالرز، اساتذہ اور ریسرچ اسکالرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانا ہے تاکہ وہ اردو میں سماجی علوم کی درس و تدریس اور تحقیق سے متعلق درپیش مسائل اور چیلنجز سے روبہ رو ہوسکیں اور سماجی معاملات کی تفہیم کے لیے اردو کو ایک مؤثر ذریعہ تعلیم و تعلم بنانے کے ذرائع اور مواقع دریافت کیے جاسکیں۔ ڈاکٹر عابد معز، شریک کنوینر نے سماجی علوم میں دلچسپی رکھنے والے افراد سے شرکت کی درخواست کی ہے۔ دور روزہ کانگریس میں جملہ 16 سیشن ہوں گے جن میں سماجی علوم کے مختلف شعبوں کے تکنیکی اجلاس شامل ہیں

ایک نظر اس پر بھی

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...