کرناٹک میں مسلمان دوسری بڑی آبادی، تعلیم پر خصوصی توجہ دینے ٹمکور متولی کانفرنس سے عمائدین کا خطاب

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd October 2017, 11:26 AM | ملکی خبریں | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ٹمکور،22/ اکتوبر(ایس او  نیوز) ’وقف جائیداد خدائی جائیداد کتاب کا اجراءکرنے کے بعد کرناٹک پردیش کانگریس کے صدر و رکن کونسل ڈاکٹر جی پرمیشور نے اپنے خطاب میں کہا کہ   مردم شمار کی غیر معلنہ رپورٹ کے مطابق مسلمان دوسری بڑی آبادی کے طورپر تسلیم کئے گئے ہے، انہیں چاہئے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیورسے آراستہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں  اور قومی دھارے میں دوسری قوموں کے شانہ بہ شانہ آگے بڑھیں۔ انہوں نے بتایا  کہ سچر کمیٹی رپورٹ کے تحت مسلمان تعلیمی میدان میں پچھڑے ہوئے ہیں۔ لہٰذا اس ضمن میں مساجد کے متولی حضرات اپنی قوم کے بچوں کی تعلیم کے سلسلہ میں ریاستی حکومت نے جو مراعات جاری کی ہیں انہیں  اس کی اطلاع دیں۔ انہوں نے اس موقع پر وزیر تعلیم  واوقاف تنویر سیٹھ کی سراہناکرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ضمن میں اچھا کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مساجد کے مؤذنوں واماموں کی تنخواہ جاری کرانے میں بھی تنویر سیٹھ کی کاوشوں کا ذکر کیا۔

ٹمکور ضلع کے متولیان کی کانفرنس کا آغاز قاری اصغر علی خان کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ٹمکور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے چیرمین اقبال احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس سے قبل وزیر اوقاف وتعلیم تنویر سیٹھ ٹمکور ضلع کے نگراں کار وزیر  ٹی بی جئے چندرا، رکن پارلیمان ایس پی مدھوھنومے گوڈا،وزیر سائنس وٹکنالوجی ایم آر سیتارام، سابق ڈسٹرکٹ کانگریس  صدر وسابق رکن اسمبلی ایس  شفیع  احمدوصدر کانفرنس ٹمکور کے رکن اسمبلی ڈاکٹر رفیق احمد وغیرہ نے دیا جلاکر کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر رکن پارلیمان ایس  پی مداھنومے گوڈا نے بھی مسلمانوں سے اپنی قوم کے نونہالوںکو تعلیم  میدان  میں آگے بڑھانے کی اپیل  کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاستی  حکومت کی مختلف اسکیموں سے فائدہ اٹھاکر تعلیمی  واقتصادی میدان میں  ترقی کرسکتے ہیں۔ انہوں نے ضلع کے25قبرستانوں کی حصاربندی کے لئے فی کس ایک لاکھ روپیوں کا ایم پی گرانٹ جاری کرنے کا بھی تیقن دیا۔ اس اجلاس سے وزیر برائے سائنس وتکنالوجی یم آر سیتارام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے بھی مسلمانوں کو تعلیم حاصل کرکے قومی ترقی میں اپنا رول ادا کرنے کی تلقین کی۔ اس اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹمکور ضلع کے نگراں کار وزیر ٹی بی جے چندرا نے ریاستی حکومت کی اقلیتوں کی فلاح وبہبودی میں رواں برس جاری شدہ 2800کروڑ روپیوں کو اب تک کا سب سے زیادہ فنڈ بتاتے ہوئے متولی حضرات سے گزارش کی کہ وہ اپنی قوم کی ترقی میں نمایاں رول ادا کرسکتے ہیں اورخصوصاً حصول تعلیم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اس موقع پر وزراءتنویرسیٹھ، ٹی بی جے چندرا و سیتارام، رکن پارلیمان، مداھنومے گوڈا، گاندھی فورم کے سید اشرف اور پا گڈھ کے رکن اسمبلی تمیا رایپا کی بھی عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر سماجی وملی خدمات میں نمایاں خدمات ادا کرنے والے مندرجہ ذیل افراد کی بھی عزت افزائی کی۔ حاجی عبدالغفار متولی نمرہ مسجد ٹمکور ،حاجی مصطفےٰ گبی سلام سنٹر، ٹرسٹ ٹمکور، جے شفیع اللہ مدھوگری، مینجنگ ٹرسٹی روزنامہ سالار بنگلور، ڈاکٹر شیراز احمد شریف سرجن ایکسپرٹ اسپتال ٹمکور، حاجی سید نوراللہ صدر صفا میڈیکل اسپتال وہمدرد ٹرسٹ ٹمکور، فخرالدین پا گڑھ ،فضل اللہ پا گڈھ ،یس ناگنا مدیر پرجاپرگتی ٹمکور، الحالج چاند پاشاہ صدر جامع مسجد سرا، محمد رضوان مدھو گری، افضل شریف صدر گلوبل ٹرسٹ،ٹمکور، انصر پاشاہ کنیگل، عبدالحلیم منصور چیف رپورٹر سیاست بنگلور ،عبدالرزاق گیرہلی، امان اللہ خان سرا، ثناءبابوعرف مجیب اللہ وغیرہم، وزیر اوقاف نے اس کانفرنس میں موجود متولیوں سے خطاب کیا اور ان کے سوالوں کا جواب بھی دیا۔ دوپہر کو بھی وزیر اوقاف نے متولیوں سے گفت وشنید کی۔ سی یم اے کے ضلعی صدر مشتاق احمد نے نظامت کی۔ اس موقع پر ریاستی وقف بورڈ کے سی ای او ذوالفقار اللہ، مجیب اللہ ظفاری کے علاوہ ضلع وقف مشاورتی کمیٹی کے اراکین افسران و دیگر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی میں شمولیت مودی حکومت کے بدعنوانی ختم کرنے کے دعووں کی قلعی کھول رہی: کانگریس

کانگریس نے 35 ہزار کروڑ روپے کے غیر قانونی خام لوہا کانکنی گھوٹالہ کے ملزم جناردن ریڈی کے بی جے پی میں شامل ہونے پر آج زوردار حملہ کیا۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا نے نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گھوٹالہ باز جناردن ریڈی کی بی جے پی ...

منگلورو میں 'جاگو کرناٹکا' کا اجلاس - پرکاش راج نے کہا : اقلیتوں کا تحفظ اکثریت کی ذمہ داری ہے 

'جاگو کرناٹکا' نامی تنظیم کے بینر تلے مختلف عوام دوست اداروں کا ایک اجلاس شہر کے بالمٹا میں منعقد ہوا جس میں افتتاحی خطاب کرتے ہوئے مشہور فلم ایکٹر پرکاش راج نے کہا کہ ایک جمہوری ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنا اکثریت کی ذمہ داری ہوتی ہے ۔

تنازعات میں گھرے رہنے والے اننت کمار ہیگڈے کو مودی نے کیا درکنار

پارلیمانی الیکشن کے دن قریب آتے ہی اننت کمار ہیگڑے نے گمنامی سے نکل کر اپنے حامیوں کے بیچ پہنچتے ہوئے اپنے حق میں ہوا بنانے کے لئے جو دوڑ دھوپ شروع کی تھی اور روز نئے متنازعہ بیانات  کے ساتھ سرخیوں میں بنے رہنے کی جو کوششیں کی تھیں اس پر پانی پھِر گیا اور ہندوتوا کا یہ بے لگام ...

لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے اننت کمار ہیگڈے کو دکھایا باہرکا راستہ؛ اُترکنڑا کی ٹکٹ کاگیری کو دینے کا اعلان

اپنے کچھ موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو نئے چہروں کے ساتھ تبدیل کرنے کے اپنے تجربے کو جاری رکھتے ہوئے، بی جے پی نے سابق مرکزی وزیر اور اُتر کنڑ اکے ایم پی، اننت کمار ہیگڑے کو باہر کا راستہ دکھاتے ہوئے  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں  ان کی جگہ اُترکنڑا حلقہ سے  سابق اسمبلی اسپیکر ...

ٹمکورو میں جلی ہوئی لاشوں کا معاملہ - خزانے کے چکر میں گنوائی تھی  تین لوگوں نے جان

ٹمکورو میں جلی ہوئی کار کے اندر بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین افراد کی جو لاشیں ملی تھیں، اس معاملے میں پولیس کی تحقیقات سے اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ خزانے میں ملا ہوا سونا سستے داموں پر خریدنے کے چکر میں ان تینوں نے پچاس لاکھ روپوں کے ساتھ اپنی بھی جانیں گنوائی تھیں ۔   

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...