ہم سیلنگ کے نہیں، اس کے طریقے کے خلاف ہیں:ہردیپ سنگھ پوری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 26th April 2018, 1:07 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی،25؍اپریل (ایس او نیوز؍ آئی این ایس انڈیا ) وزیر مملکت برائے شہری وترقی ہردیپ سنگھ پوری نے کہا ہے کہ دہلی میں کنورزن چارج دینے والوں کی املاک بھی سیل کئے جانے جیسے واقعات کے پیش نظر انہوں نے سیلنگ کے طریقے پر سوال اٹھایا ہے۔پوری نے آج رہائش اور شہری ترقی کارپوریشن(ہڈکو)کے یوم تاسیس کی تقریب کے بعد اپنے کل کے اس بیان پر صفائی دیتے ہوئے یہ بات کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سیلنگ کمیٹی کے لوگ اے سی کمروں میں بیٹھ کر کام کرتے ہیں، انہیں زمینی حقیقت کا پتہ ہی نہیں ہوتا ہے۔ پوری نے کہا کہ میں اپیل کی مخالفت نہیں کر رہا ہوں، بلکہ صرف یہ کہہ رہا ہوں کہ انسانی مفادات کی زمینی حقیقت کو دیکھ کر اپیل کی جائے۔انہوں نے کہا کہ کئی ایسے معاملے سامنے آئے ہیں جہاں’ڈسیل‘کی گئی املاک کو سیل کر دیا گیا۔اس سے سیلنگ کے طریقے پر سوال اٹھنا لازمی ہے۔پوری نے کہاکہ آپ کو پتہ ہے سیلنگ سے کتنے لوگ بے روزگار ہوئے اور کتنوں کو بے گھر ہونا پڑا۔تو جب تک آپ حقیقت کو نہیں سمجھیں گے اس وقت تک تکنیکی باتوں کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ عدالت کے حکم میں دخل نہیں دے رہے ہیں نا ہی یہ کہہ رہے ہیں کہ لوگ غیر قانونی تعمیراتی کام کریں، ان کا صرف اتنا کہنا ہے کہ دہلی کے ماسٹر پلان میں ترمیم کرکے ہی دہلی میں غیر قانونی تعمیر اور تجاوز کے اس مسئلہ انسانی بنیاد پر حل نکالا جا سکتا ہے۔قابل ذکر ہے کہ ماسٹر پلان میں ترمیم پر سپریم کورٹ نے روک لگائی ہے۔پوری نے اس معاملے کی اگلی سماعت پر عدالت کی طرف سے یہ پابندی ہٹائے جانے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ہونے پر ماسٹر پلان میں ترمیم کی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔