بھٹکل کے ہونّے گدّے میں سمندری کٹاؤ؛ عوام میں خوف وہراس

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 18th July 2018, 12:11 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل17؍جولائی (ایس او نیوز)بھٹکل اور اطراف میں گزشتہ ڈیڑھ مہینے سے برس رہی مسلسل بارش کی وجہ سے سمندری لہروں کے اچھال میں بہت زیادہ تیزی آگئی ہے اورخاص طور پر ہیبلے گرام کے ہونّے گدّے علاقے میں سمندری کٹاؤ بڑھ رہا ہے۔ اس کی وجہ سے ساحلی کنارے پر رہنے والے لوگ بہت ہی زیادہ خوف زدہ اور پریشان ہوگئے ہیں۔

اس علاقے میں ہرسال برسات کے موسم میں سمندری کٹاؤ کی صورت میں اس طرح کا مسئلہ کھڑاہوجاتا ہے۔مگر مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اس بار اس کی شدت کچھ زیادہ ہی ہوگئی ہے۔ گزشتہ سال سرکاری محکمہ کی جانب سے لاکھوں روپے خرچ  کرکے  سمندری لہروں کو روکنے کے لئے دیوار تعمیر کی گئی تھی، لیکن کچھ مقامات پر سمندر کی لہریں اس دیوار سے بھی اونچی اٹھ رہی ہیں اور رہائشی علاقے میں داخل ہورہی ہیں۔لہروں کا بہاؤ اور اس کی تیزی ایسی ہے کہ سمندری  کنارے کے پاس بنی سڑک بھی یہاں وہاں سے ٹوٹ پھوٹ کر رہ گئی ہے۔ اور ا س کا بیشتر حصہ سمندر میں بہہ گیا ہے۔

مقامی عوام کا کہنا ہے کہ سمندری لہروں کو روکنے والی دیوار کو مزید مضبوط اور مستحکم بنایاجائے اور یہاں کے باشندوں کے تحفظ کے لئے مناسب اقدامات کیے جائیں۔ بھٹکل تحصیلدار وی این باڈکر نے متاثرہ علاقے کا دورہ کرکے حالات کا جائزہ لینے کے بعد اخبار نویسوں کو بتایا کہ انہوں نے متعلقہ محکمہ اور افسران کو صورتحال کی پوری رپورٹ بھیج دی ہے۔آئندہ دنوں میں یہاں سمندری کٹاؤ روکنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔

شراب پالیسی معاملہ: عدالت نے منیش سسودیا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ رکھا

راجدھانی دہلی کی ایک عدالت نے ہفتہ کے روز مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ذریعہ دہلی شراب پالیسی معاملہ میں درج بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں عام آدمی پارٹی (عآّپ) کے رہنما منیش سسودیا کی ضمانت کی درخواستوں پر اپنا فیصلہ محفوظ رکھ ...