سی برڈ منصوبے کے لئے زمین گنوانے والوں کو 250کروڑ روپے معاوضہ ادا ہوچکا ہے:ڈپٹی کمشنر نکول

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 10th February 2018, 8:30 PM | ساحلی خبریں |

کاروار، 19؍فروری(ایس او نیوز) ضلع ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول کے مطابق بحری اڈے سی برڈ منصوبے کے ضمن میں جوزمینیں تحویل میں لی گئی تھیں، ان کے مالکان کو دیے جانے والے معاوضے کا مسئلہ جو گزشتہ تیس برسوں سے اٹکا پڑا تھا اب مرکزی حکومت کے محکمۂ دفاع کے ذریعے حل ہوگیا ہے۔

ڈی سی نے کاروار میں کمرشیل پورٹ کے دوسرے مرحلے کی توسیع کے سلسلے میں منعقدہ ایک میٹنگ کے دوران یہ بات بتائی۔پورٹ کی توسیع کے تعلق سے عوام کی طرف سے حمایت اور مخالفت میں پیش کیے گئے خیالات کو جاننے کے بعد انہوں نے اپنے تاثرات بیان کیے۔اور کہا کہ ضلع انتظامیہ عوامی مفاد کو سامنے رکھ کر منصوبوں پر عمل کرتی ہے۔جہاں تک سی برڈ منصوبے سے بے گھر ہونے والوں کا معاملہ ہے اس میں اب تک 250کروڑ روپے معاوضہ اداکیا جا چکا ہے جبکہ حکومت نے 220کروڑ روپے عدالت میں جمع کروائے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں روایتی ماہی گیری کو نقصان نہ پہنچنے جیسے انتظامات کیے گئے ہیں۔پورے ملک میں ضلع شمالی کینرا ہی ایک ایسا ضلع ہے جہاں پر ’لائٹ فشنگ‘ پر پابندی لگائی گئی ہے۔اس کے علاوہ ضلع میں بے روزگاروں کو روزگار دلانے کے لئے کئی مرتبہ ’روزگار میلہ‘کا انعقاد کیا گیا مگر یہاں کے بے روزگاروں کی طرف سے اس ضمن میں زیادہ تعاون اور دلچسپی کا مظاہرہ نہیں ہوا۔ضلع کے باہر سے نوجوان ان میلوں میں شرکت کرتے ہیں، مگر ہمارے اپنے ضلع سے بے روزگار نوجوان اس میں اپنے آپ کو رجسٹر نہیں کرواتے ۔ڈی سی نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ صرف نوکری نہ ملنے کی بات کہہ کر بے روزگار رہنے کے بجائے کوئی فن او رہنر سیکھ کر خودروزگار کی طرف قدم بڑھائیں کیونکہ اس کی بڑی اہمیت ہوا کرتی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔