بھٹکل عثمان نگر فرسٹ کراس کی سڑک درستی کا مطالبہ : ایس ڈی پی آئی نے سونپا میمورنڈم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th August 2018, 7:01 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:6/اگست(ایس اؤ نیوز) بلدیہ حدود کے عثمان نگر آشریہ کالونی فسٹ کراس کی سڑک پوری طرح خراب ہوکر کسی قابل نہیں ہونے پر ایس ڈی پی آئی بھٹکل شاخ کی طرف سے بلدیہ انتظامیہ بھٹکل کو میمورنڈم سونپتے ہوئے درستی کا مطالبہ کیا۔

میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ سڑک کی تارکول غائب ہوگئی ہے، جہاں تہاں نظر آنے والے  گڑھوں وجہ سے بائک، آٹورکشا اور اسکولی بسوں کا گزرنا محال ہوتا جارہاہے اور حادثات میں بھی اضافہ ہورہاہے۔ اس کے علاوہ اس چھوٹی سی سڑک پر یوجی ڈی رکنکشن کا میان ہول سڑک سے 2فٹ اونچا ہونے مسئلہ اور پیچیدہ ہوگیا ہے۔ سڑک پر تارکول بچھانے کے لئے مقامی عوام کی طرف سے کئی مرتبہ متعلقہ افسران ،عوامی نمائندوں کو  عرضیاں سونپنے کے باوجود نہ کوئی نظر دوڑارہاہے اور نہ توجہ دینے کو تیار ہے ۔ سڑک کی لمبائی قریب 100میٹر ہے تو کنکشن والی سڑک کی لمبائی 50میٹرہے۔ ان دونوں سڑکوں کی مرمت کے لئے فوری اقدام اٹھانے کی میمورنڈم میں مانگ کی گئی ہے۔ بلدیہ ممبر عبدالرحیم، ایس ڈی پی آئی کے مقامی صدر وسیم منیگار، جاوید خان، سفیان، عظیم ، عاکف گوائی ، یوسف ملاوغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔