آسام کے 40لاکھ افراد کی شہریت بحال کرنے کے مطالبے کو لیکر لکھنو میں ایس ڈی پی آئی کا احتجاجی مظاہرہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th October 2018, 9:59 PM | ملکی خبریں |

لکھنو 14/اکتوبر ( پریس ریلیز)  سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی جانب سے ملک کے متعدد ریاستوں میں آسام این آر سی ڈرافٹ سے 40لاکھ افراد کے نام حذف کئے جانے کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرے منعقد کرکے اس مسئلہ کو عوامی تحریک کی شکل دینے اور مسئلہ کے تعلق سے عوام میں بیداری پیدا کی جارہی ہے۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے طور پر ایس ڈی پی آئی ریاست اتر پردیش شاخہ کی جانب سے ریاستی صدر محمد کامل کی صدارت میں لکھنو جی پی او کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور آسام کے40لاکھ بھارتی شہریوں کا نام این آر سی فہرست میں شامل کرنے کے مطالبے پر مشتمل میمورینڈم کوضلعی انتظامیہ کے توسط سے صدر جمہوریہ اور ریاستی گورنر کو کو ارسال کیا گیا۔

احتجاجی مظاہرے کے دوران ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین نے مظاہرین اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آسام میں NRC( نیشنل رجسٹر آف سٹریزن)کی ناقص عمل کی وجہ سے وہاں کے 40 لاکھ شہریوں کی شہریت خطرے میں پڑگئی ہے۔ان 40لاکھ افراد میں ہندو ، مسلم ، قبائلی وغیرہ سب شامل ہیں لیکن موجود ہ بی جے پی حکومت اس مسئلے کو فرقہ وارانہ اور مذہبی رنگ دیکر ملک کے دیگر ریاستوں میں بھی خوف و ہراس کاماحول پیدا کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ این آر سی کے ناقص ہونے کا ثبوت یہی ہے کہ اس فہرست میں سرکاری ملازمین اور نامور سیاسی خاندانوں کے اراکین کے نام این آر سی فہرست سے غائب ہیں۔

ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر محمد کامل نے اپنے خطاب میں کہا کہ نریندر مودی حکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے ملک میں نفرت اور تقیم کی سیاست کررہی ہے۔ کبھی  مذہب کے نام پراور کبھی  ذات کے نام پر عوام کو تقسیم کرنے والی بی جے پی اور نریندر مودی جی اب گجرات میں غیر گجراتیوں کے نام پر فسادات کرارہے ہیں۔

رہائی منچ کے قومی جنرل سکریٹری راجیو یادو نے اپنی تقریر میں کہا کہ این آر سی فہرست میں آسامی شہریوں کے نام حذف کرکے بی جے پی آسامیوں کے ساتھ نا انصافی کررہی ہے۔ایسے میں سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیانے یہ ایک قابل ستائش قدم اٹھایا ہے جس سے آسام کے لوگوں میں ایک قوی امید جاگی ہے کہ ان کی شہریت کو چھننے سے بچانے والی اور اس کے خلاف آواز اٹھانے  والی کوئی ایک سیاسی پارٹی اس ملک میں موجود ہے۔انہوں نے ایس ڈی پی آئی کو تیقن دلایا کہ آسامی شہریوں کو انصاف دلانے کیلئے لڑی جانے والی اس لڑائی میں رہائی منچ ہمیشہ ساتھ رہے گی۔

احتجاجی مظاہرے میں ایس ڈی پی آئی ریاستی نائب صدر شعبان کریمی،ریاستی جنرل سکریٹری سرور عالم، فرمان علی،ریاستی ورکنگ کمیٹی رکن سلیم خان، کانپور ضلعی جنرل سکریٹری نفیس نوری،آل انڈیا امامس کونسل کے ریاستی جنرل سکریٹری مولانا سمیع الدین ندوی،پاپو لرفرنٹ آف انڈیا کے وسیم احمد سمیت سینکڑوں لوگ شریک رہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...