بابری مسجد کی شہادت کے 25سال : بابری مسجد کی تعمیر نو کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی کرناٹک کی جانب سے ریاست گیر احتجاجی مظاہروں کا انعقاد

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 7th December 2017, 11:36 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

ہمیں ملک کی عدلیہ پر بھرپوریقین ہے اور قومی امید ہے کہ عدالت کا فیصلہ بابری مسجد کے حق میں ہی آئے گا: عبدالحنان 
بنگلورو،6؍ دسمبر (ایس او نیوز؍ پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کرناٹک کی جانب سے بابری مسجد کی تعمیر نو کو مطالبے کو لیکر ریاست بھر میں ایس ڈی پی آئی کارکنان نے احتجاجی مظاہرہ درج کیا۔ ان احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں پارٹی کارکنان اور عوام شریک ہے۔ بابری مسجد کی شہادت کے 25سال بعد بھی انصاف نہ ملنے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی کرناٹک کے ریاستی صدر عبد الحنان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 6دسمبر1992 کو صرف بابری مسجد نہیں ٹوٹی ہے بلکہ ہندوستان کی جمہوری اقدار ،عدلیہ ، انتظامیہ اور مقننہ کے اصول بھی ٹوٹے ہیں۔ بابری مسجد کے شہادت کے بعد کانگریس کے وزیر اعظم نرسمہا راؤ نے وعدہ کیا تھا بابری مسجد کو اس جگہ تعمیر کیا جائے لیکن یہ وعدہ آج تک پورا نہیں ہوا۔ بابری مسجد معاملے میں جواہر لعل نہرو، راجیو گاندھی اور نر سمہا راؤ کی بابری مسجد کی شہادت میں جو خاموش رول تھی اس کو ہم بھلا نہیں سکتے ۔ وی ایچ پی ، آر ایس ایس اور بجرنگ دل نے تو بابری مسجدکو مسمار کرنے کے لیے علی الاعلان سازش کی تھی لیکن کانگریسی قائدین کی خاموش سیاست بھی تاریخ کا ایک حصہ ہے۔ ہاشم انصاری نے بابری مسجد کے لیے تقریبا 60سال تک قانونی لڑائی لڑتے لڑتے اس دارفانی سے کوچ کرگئے۔ فیض آباد کی کورٹ سے لیکر الہ آ باد لکھنو بنچ تک اور پھر سپریم کورٹ میں آج بھی بابری مسجد مقدمہ میں ہم انصاف کے منتظر ہیں۔ اس دوران کئی جج ریٹائر ہوئے ، کئی جج کے تبادلے ہوئے ، کئی مجرمین کا انتقال ہوا اور مجرمین اورقاتل اپنے سزا کے انتظار میں ہیں۔ بابری مسجد کے شہادت کے 10دن بعد جسٹس لبرہان کمیشن کو بٹھایاگیا اور مطالبہ کیا گیا کہ صرف تین مہینوں کے اندر وہ اپنی رپورٹ پیش کرے لیکن رپورٹ دنیا کی سب طویل انکوائری ثابت ہوئی اور لبرہان کمیشن نے 17سال بعد اپنی رپورٹ پارلیمنٹ کو پیش کیا ۔ ریاستی صدر عبدالحنان نے کہا کہ مسجد کی تعمیر نو سے ہی ملک کی تعمیر ممکن ہے۔ عدالت کے باہر بابری مسجد کا مسئلہ حل ہو نہیں سکتا یہ مسلمانوں کے خلاف ایک سازش ہے۔ انہوں نے قوی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 8فروری 2018 کو بابری مسجد کے حق میں فیصلہ آئے گا۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا بابری مسجد کی تاریخ کو نسل در نسل منتقل کرتے رہے گی اور انصاف ملنے تک اپنی جدجہد جاری رکھے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

لوک سبھا انتخاب 2024: کرناٹک میں کانگریس کو حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ ہے

کیا بی جے پی اس مرتبہ اپنی 2019 لوک سبھا انتخاب والی کارکردگی دہرا سکتی ہے؟ لگتا تو نہیں ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں۔ اول، ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اور دوئم بی جے پی اندرونی لڑائی سے نبرد آزما ہے۔ اس کے مقابلے میں کانگریس زیادہ متحد اور پرعزم نظر آ رہی ہے اور اسے بھروسہ ہے ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...

وزیر اعلیٰ کیجریوال کو جیل سے حکومت چلانے کے لیے سہولیات درکار، دہلی ہائی کورٹ میں عرضی دائر

شراب پالیسی معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے ذریعے گرفتار وزیر اعلی اروند کیجریوال کو حراست سے حکومت چلانے کے لیے تمام سہولیات مہیا کرانے کی وکالت کرتے ہوئے دہلی ہائی کورٹ میں ایک عرضی داخل کی گئی ہے۔ وکیل شری کانت پرساد کے ذریعہ دائر کردہ پی آئی ایل میں وزیر اعلیٰ کو ...

انتخابی بانڈ نے بی جے پی کا بینڈ بجا دیا ہے:اکھیلیش یادو

سماج وادی پارٹی نے لوک سبھا انتخابات میں قلعہ فتح کرنے کے لیے کمر کس لی ہے۔ جیسے جیسے انتخابات کی تاریخیں قریب آ رہی ہیں، رہنماؤں کی ریلیوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ سماجوادی پارٹی صدر اور یوپی کے سابق وزیر اعلی اکھیلیش یادو نے بدھ یعنی17 اپریل کو مراد آباد میں ایک انتخابی ...

مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی: کانگریس

کانگریس نے الیکٹورل بانڈ گھوٹالہ سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس کو حذف کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی ہدایت پر سخت اعتراض کیا ہے۔ کانگریس نے کہا ہے کہ مودی حکومت آزاد ہندوستان کے سب سے بڑے گھوٹالے کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ نئی دہلی میں کانگریس صدر دفتر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب ...