مینگلور کے قریب بنٹوال میں ایس ڈی پی آئی صدر کا بے رحمانہ قتل؛ شرپسندوں نے بائک پر آکر کیا تلواروں سے حملہ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 21st June 2017, 4:28 PM | ساحلی خبریں |

مینگلور 21/جون (ایس او نیوز)  قریبی تعلقہ بنٹوال میں امونجے کے زونل ایس ڈی پی آئی صدر اشرف کلائی  کو چند نامعلوم لوگوں نےدن دھاڑے بے رحمی کے ساتھ قتل کردیا  جس کے بعد پورے علاقے میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔ ذرائع نے بتایا  کہ قتل کی واردات کے منظر عام پر آتے ہی پڑوسی علاقوں کلڈکا اور میلکر سمیت دیگر علاقوں میں خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں نے اپنی اپنی دکانیں بند کرنی شروع کردی۔ واردات بدھ کی صبح پیش آئی۔ ذرائع نے بتایا کہ واقعے کے فوری  بعد  جب لوگ  کائیکامبا میں جمع ہونے کی کوشش کی تو پولس نے اُنہیں بھگادیا۔

ذرائع نے بتایا کہ آٹو رکشہ ڈرائیونگ کرکے گھر کا خرچہ اُٹھانے والا  35 سالہ اشرف  آج صبح قریب آٹھ بجے  اپنی پارٹی کی سالگرہ کے موقع پر کلائی نامی مقام پر  پارٹی کا جھنڈا لہرانے کے بعد علاقہ میں بارش کا جمع شدہ پانی کو دیکھتے ہوئے جب محسوس کیا کہ  لوگوں کو آنے جانے میں سخت دشواری پیش آرہی ہے تو  اپنی  پارٹی کے دیگر کارکنوں کو ساتھ لے کر سڑک کی درستگی کا کام کررہا تھا کہ ا س دوران کچھ لوگ وہاں آگئے اور اُسے رکشہ پر کہیں جانے پر آمادہ کرایا۔

اشرف نے  آنے والوں کو کرایہ دار سمجھ کر اُنہیں رکشہ پر بٹھا کر اُن کی بتائی ہوئی جگہ "بین جن  پاڈو" نامی مقام  پر جانے کے لئے نکل پڑا، مگر بتایا گیا ہے کہ متعلقہ مقام کے کرائولی کالج کے قریب  پہنچتے ہی ایک گینگ نے ا س پر تلواروں سے حملہ کردیا، اشرف کے سر پر پیچھے اور آگے سے کافی وار کئے جانے کے نشان دیکھے گئے ہیں جبکہ  چہرے کے اوپر نیچے بھی تلواروں سے مارے گئے نشان پائے گئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اشرف نے بتائی ہوئی جگہ پر رکشہ کو روکتے ہی  تین بائک پر سوار آٹھ لوگوں نے جو  مکمل طور پر نقاب اوڑھے ہوئے تھے، تلواروں سے پے درپے وار کرنا شروع کردیا اور لہو لہان اشرف کی جان نکل جانے تک حملہ کرنے کے  بعد موقع پر سے فرار ہوگئے۔

دن دھاڑے قتل کی اس واردات کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی پھیل گئی ہے اور اطراف کے تمام علاقوں میں لوگوں نے دھڑا دھڑ دکانیں بند کردی ہیں۔

اطلاع ملتے ہی مغربی زون کے انسپکٹر جنرل آف پولس ہری شیکھرن پولس کے دیگر اعلیٰ حکام کے ساتھ  موقع پر پہنچ گئے اور حالات کا جائزہ لیا۔ پولس واقعے کی چھان بین میں مصروف ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سماجی کاموں میں فعال اور ذات پات کی تفریق کئے بغیر عوام کے کام آنے والے اس نوجوان کی موت پر پورے بنٹوال میں سوگ کا ماحول ہے۔ میت کو پوسٹ مارٹم کے لئے مینگلور اے جے اسپتال لے جایا گیا ہے، جہاں اسپتال کے باہر عوام کی بھیڑ جمع ہوگئیہے۔ بتایا گیا ہے کہ صوم وصلواۃ کا پابند  اشرف کی رمضان کے مقدس ماہ میں روزے کی حالت میں جان چلی گئی، انا للہ و اناالیہ راجعون۔ ان کے قتل پر ایس ڈی پی آئی ضلع دکشن کنڑا کے جنرل سکریٹری اے ایم عطاء اللہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...