ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالحنان کی قیادت میں ایک وفد نے بابا بڈھن گری دادا پہاڑ کا دورہ کیا

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:17 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،10؍دسمبر (ایس او نیوز؍ پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیاکے ریاستی صدر عبدالحنان کی قیادت میں ایک وفد میں بابا بڈھن گری دادا پہاڑ کا دورہ کیا جہاں گزشتہ دنوں بجرنگ دل کے غنڈوں نے دتہ ہاترا کے موقع پر بابابڈھن درگاہ کے احاطہ میں زبردستی گھس کر وہاں موجود بزرگوں کے مزاروں کو توڑ پھوڑ کر کے بے حرمتی کی تھی۔ وفد نے چکمگلور میں واقع بابا بڈھن گری میں بسنے والے عوام سے ملاقات کی اور ان سے مزید تفصیلات جاننے کی کوشش کی۔ اس موقع پر مقامی ذمہ داروں نے وفد کو بتا یا کہ یاتراسے قبل بجرنگ دل اور بی جے پی کے لیڈران نے مقبروں کو مسمارکرنے کی دھمکی دی تھی لیکن پولیس انتظامیہ نے بابا بڈھن گری درگاہ او ریہاں کے اطراف و اکناف کے گاؤں میں بسنے والے مسلمانوں کو مناسب تحفظ فراہم نہیں کیا۔ مقامی عوام نے ریاستی کانگریس حکومت پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بابا بڈھن گری کے معاملے میں حکومت کی لاپرواہی برتنے کی وجہ سے فسطائی طاقتوں نے مزاروں کی بے حرمتی کرنے کی ہمت کی ہے ۔ اس معاملے میں ریاستی حکومت فرقہ پرست عناصر کو قابو کرنے میں ناکام ہوئی ہے۔ مقامی عوام نے وفد کو بتایا کہ یہاں پر آنے والے سیاح اور زائرین کو اپنی سواریاں پارکنگ کرنے میں دشواری پیش آرہی ہے کیونکہ دوسرے ریاستوں سے آنے والی گاڑیوں کو بابا بڈھن گری احاطے کے 2کلو میٹر دور ہی روک دیا جاتا ہے اور مسافروں کو یا تو پیدل چل کر جانے کو کہا جاتا ہے یا مسافروں کو کرایہ پر سواری کا انتظام کرنا پڑتا ہے جس سے ان کو سواریوں کے لیے الگ سے رقم دینا پڑتا ہے۔ و فد نے انجمن اسلامیہ کے کمیٹی اراکین ،جامعہ مسجد کمیٹی ممبران،مساجد کے متولیان اور نوجوان کمیٹی کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ وفد نے سجادہ منصور شاہ قادری اور مخدوم شاہ قادری سے بھی خصوصی ملاقات کرکے بابا بڈھن گری میں بزرگوں کے مزاروں پر حملہ کرنے والے شر پسندوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کے تعلق سے تبادلہ خیال کیا اور اگلی کارروائی کے تعلق سے جائزہ اجلاس کا انعقاد بھی کیا جس کے بعد یہ طئے کیا گیا کہ سب ملکر متحدہ طور پر اس طرح کے مسائل جس سے فرقہ وارانہ فسادات کا ماحول پیدا ہوتا ہے اس کے لیے ریاستی حکومت کو دباؤ ڈالنا چاہئے کہ ریاستی حکومت بابابڈھن گری درگاہ شریف اور اطراف واکناف میں لاء اینڈ آرڈر کو بحال کرے تاکہ یہاں پر فرقہ وارانہ کشیدگی اور فسادات پھیلانے کی کوشش کرنے والے فرقہ پرست عناصر پر لگام لگایا جاسکے اور یہاں پر شر ارات کرنے والے خاطیوں کو گرفتار کرکے انہیں سخت سے سخت سزا دی جائے۔ وفد میں ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالحنان کے ہمراہ پارٹی کے ذمہ داران جاوید اعظم، مزمل پاشاہ،سلیم احمد، کلیم اللہ، شیموگہ شاہد، جیلان رضااور مجیب شامل رہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔