احمد آباد میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے "جن آدیش سمیلن" کا انعقاد؛ گجرات اسمبلی انتخابات میں سیکولر پارٹیوں کو حمایت دینے کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 11th December 2017, 12:57 AM | ملکی خبریں |

احمد آباد 10؍دسمبر(ایس او نیوز؍ پریس ریلیز) سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے گجرات احمدآباد ہوٹل ہوسٹ ان میں "جن آدیش سمیلن "کے عنوان کے تحت ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں 400سے زائد سماجی اور سیاسی فعال کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الدین احمد نے کی۔ اس اجلاس میں ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹریان محمد شفیع، ایم کے ۔ فیضی،کرناٹک ریاستی جنرل سکریٹری عبدالمجید،راجستھان ریاستی صدر محمد رضوان خان، ریاستی جنرل سکریٹری محمد حنیف،ایس ڈی پی آئی قومی کوآرڈینٹر ڈاکٹر نظام الدین،ایس ڈی پی آئی گجرات کی ریاستی صدر محترمہ کم کم جی اور مہمان خصوصی کے طور پر ممبئی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس بی جی کولسے پاٹل شریک رہے۔ اجلاس میں مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارے ملک کا سیاسی منظرنامہ جمہوریت کے اقداروں سے ہٹ چکا ہے۔ فسطائی طاقتیں اپنی پوری قوت سے اپنا فرقہ وارانہ ایجنڈا نافذ کرنے میں سر گرم ہیں ۔ آئین ہند کی جگہ ہندتوا ایجنڈے کو نفاذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں جو حزب اختلاف پارٹیاں ہیں وہ آر ایس ایس کے مذکورہ مشین کو روکنے میں ناکام ہیں۔ یہ بات واضح طور پر سامنے آچکی ہے کہاگر وہ اپنے ایجنڈے میں کامیاب ہوگئے تو ہم اپنے ملک میں جمہوریت کو بچا نہیں سکتے ہیں۔ اگر ہم اب بھی چوکنے نہیں ہونگے تو ہم ہمارے ملک کے سیکولر اقدار کو بچانے سے قاصر رہ جائیں گے جس ہمارے ملک کے عام عوام کی آزادی چھن جائے گی۔ لہذا ایس ڈی پی آئی نے قوی ارادے کے ساتھ ملک کے آئین کی تحفظ، امن و امان، سیکولرازم اور انسانی حقوق کی پاسداری کرنے کی ذمہ داری لیتے ہوئے سب سے پہلے گجرات سے فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کرنے کے لیے گجرات اسمبلی انتخابات میں سیکولر سیاسی پارٹی کو حمایت دے رہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کو مکمل یقین ہے کہ گجرات میں ایک ہی پارٹی واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی اور فسطائی طاقتوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام کرے گی۔ 

ایک نظر اس پر بھی

وی وی پیٹ معاملہ: سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ دوبارہ محفوظ رکھا

’دی ہندو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، سپریم کورٹ نے بدھ کو مشاہدہ کیا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں اور ووٹر کی تصدیق شدہ پیپر آڈٹ ٹریل میں مائیکرو کنٹرولرز کسی پارٹی یا امیدوار کے نام کو نہیں پہچانتے ہیں۔ جسٹس سنجیو کھنہ اور دیپانکر دتا کی بنچ الیکٹرونک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ڈالے ...

مودی حکومت میں بڑھی مہنگائی اور بے روزگاری کے سبب خواتین پر گھریلو تشدد میں ہوا اضافہ: الکا لامبا

 ’’چنڈی گڑھ لوک سبھا سیٹ پر اس مرتبہ الیکشن تاریخی ثابت ہوگا۔ یہاں کے انتخاب کی لہر ہریانہ، پنجاب میں کانگریس کی فتح طے کرے گی۔‘‘ یہ بیان قومی خاتون کانگریس کی صدر الکا لامبا نے چنڈی گڑھ میں دیا۔ ساتھ ہی انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی مہنگائی و بے روزگاری کے معاملے میں ...

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔