نائیجیریا میں نمازیوں پر حملہ انتہائی قابلِ مذمت: ترجمان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 23rd November 2017, 12:47 PM | عالمی خبریں |

واشنگٹن 22؍نومبر (ایجنسی) امریکی محکمہ خارجہ نے منگل کو نائجیریا میں ریاستِ ادماوا میں موبی کے مقام پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ترجمان ہیدر نوئرٹ نے کہا ہے کہ ’’اِس جانی نقصان پر ہم نائجیریا کے عوام اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں‘‘۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’یہ حقیقت کہ عبادت گاہ کو نشانہ بنایا گیا، اس سے ایک بار پھر دہشت گردوں کی ظالمانہ فطرت ظاہر ہوتی ہے، جو بات اْن کے خاص عزائم سے پردہ اٹھاتی ہے جس کا مقصد نائجیریا کے شہریوں کے امن اور سلامتی کو ذق پہنچانا ہے۔‘‘ترجمان نے کہا کہ ’’بے گناہ لوگوں کے خلاف ایسے سنگ دلانہ حملے محض ہمارے عزم کو پختہ کرتے ہیں کہ نائجیریا اور ہمارے علاقائی ساجھے داروں کے تعاون سے اِن خطرات سے نمٹا جائے گا‘‘۔یہ دھماکا قصبے موبی کی ایک مسجد میں فجر کی نماز کے وقت ہوا، جب وہاں بہت سارے لوگ نماز کی ادائیگی کے لیے جمع تھے۔ ابھی تک کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ نہیں کیا۔ لیکن، یہ دھماکہ اس سے پہلے کے کئی بم دھماکوں سے مشابہت رکھتا ہے جو عسکری گروپ بوکو حرام کے ارکان نے کیے تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسرائیلی جہاز پر پھنسے 17 ہندوستانیوں سے ہندوستانی افسران کی جلد ہوگی ملاقات، ایران کی یقین دہانی

  ایران و اسرائیل کی کشیدگی کے دوران جہاں ایک جانب ہندوستانی اسٹاک ایکسچنج لڑکھڑا نے لگا ہے تو وہیں ایران کی جانب سے ہندوستان کے لیے ایک راحت کی خبر بھی ہے۔ ایران نے اعلان کیا ہے کہ وہ ہندوستانی افسران کو اسرائیلی مقبوضہ جہاز پر سوار 17 ہندوستانیوں سے ملاقات کی جلد اجازت دے گا۔ ...

کینیڈا میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کا گولی مار کر قتل

کینیڈا کے شہر وینکوور کے علاقے سن سیٹ میں 24 سالہ ہندوستانی طالب علم کو اس کی کار میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ پولیس نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔ وینکوور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ 24 سالہ چراغ انٹیل علاقے میں ایک گاڑی کے اندر مردہ پایا گیا۔

افغانستان میں سیلاب کے باعث 33 افراد ہلاک

ا فغانستان کے کچھ حصوں میں گزشتہ تین دنوں میں شدید بارشوں، برف باری اور سیلاب کی وجہ سے 33 افراد کی موت ہو گئی اور 27 دیگر زخمی ہو گئے۔نیشنل ڈیزاسٹر اتھارٹی کے ترجمان ملا جانان سائک نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔

ایران کا اسرائیل پر ڈرونز اور کروز میزائلوں سے بڑا حملہ؛ خطے میں مچ گئی افراتفری

ایران نے شام میں قونصل خانے پر اسرائیلی بمباری کے جواب میں اسرائیل پر حملہ کردیا ہے۔ رپورٹوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر درجنوں ڈرونز اوع کروز میزائل داغے ہیں، جس کے ساتھ ہی پورے خطے میں افراتفری مچ گئی ہے۔

ایران کا اسرائیلی جہاز پر قبضہ، جہازپر سوار 17 ہندوستانیوں کی رِہائی کے لئےکوششیں تیز؛ کیا ایران اپنے قونصل خانے پر حملے کا بدلہ لے گا ؟

 اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی  اور  آبنائے ہرمز کے قریب  اسرائیل پر ایرانی حملے کے بڑھتے  خدشات کے درمیان ایرانی فوج  نے  ایک اسرائیلی کارگو  جہاز پر قبضہ کر لیا  جس میں 17 ہندوستانی شہری بھی شامل ہیں۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق  معاملہ سامنے آنے کے بعد  حکومت ہند ...