درج فہرست طلبا کو مفت بس پاس کا اعلان

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 3rd June 2017, 11:00 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،2؍جون(ایس او نیوز)ریاستی حکومت نے درج فہرست طبقات سے وابستہ تمام طلبا کو مفت بس پاس دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ آج ودھان سودھامیں درج فہرست طبقات کو حکومت کی طرف سے حاصل مختلف فلاحی اسکیموں کے جائزہ کیلئے منعقدہ میٹنگ میں 2017-18 کے لائحہ عمل کو قطعیت دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے درج فہرست طبقات سے وابستہ اسکولوں اور کالجوں کے طلبا کو مفت بس پاس دینے کا اعلان کیا۔ فی الوقت ریاستی حکومت کی طرف سے جو اسکیم رائج ہے اس کے تحت 25 فیصد رقم طلبا کو ادا کرنی ہے، اور75 فیصد حکومت کی طرف سے رعایت دی جارہی تھی، اب سے ان طبقات سے وابستہ طلبا کو بس پاس کے عوض کوی رقم ادا نہیں کرنی پڑے گی۔اس کیلئے اسپیشل کامپوننٹ پلان اور ٹریبل سب پلان کے تحت 104کروڑ روپیوں کی رقم افزود مہیا کرائی جائے گی۔ ایس سی پی اور ٹی ایس پی منصوبے کے تحت مقررہ نشانہ کو پار کرنے میں ناکام افسران کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے سدرامیا نے کہاکہ جن افسران نے ان منصوبوں کے تحت رقم خرچ نہیں کی ہے ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔ درج فہرست طبقات کیلئے فلاحی اسکیموں کے تحت حکومت نے جتنی رقم مختص کی ہے اس کا مکمل استعمال ہونا چاہئے اور اگر رقم استعمال میں نہیں آئی ہے تو اس کی وجہ نمائی ہونی چاہئے۔ بصورت دیگر اس کیلئے ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کرنے کی قانون کے تحت گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے کہاکہ جن افسران نے ان منصوبوں میں صد فیصد کامیابی حاصل کی ہے، ان کو حکومت کی طرف سے شاباشی دی جائے گی ، جبکہ جن افسران نے کوئی پیش رفت نہیں کی ہے انہیں چاہئے کہ آئندہ احتیاط کے ساتھ اس رقم کو مکمل طور پر استعمال کریں۔ انہوں نے کہاکہ درج فہرست طبقات کی فلاح وبہبود کیلئے سال رواں کیلئے حکومت نے جو لائحہ عمل وضع کیا ہے، اس میں کسی طرح کی تبدیلی نہیں آئے گی۔ مالی سال کے اختتام تک رقم کا مکمل طور پر استعمال کیاجانا چاہئے ۔ آج کی میٹنگ میں وزیر مالگذاری کاگوڈ تمپا، وزیر سماجی بہبود ایچ آنجنیا، وزیر قانون ٹی بی جئے چندرا، وزیر اعلیٰ تعلیمات بسوراج رایا ریڈی، چیف سکریٹری سبھاش چندر کنٹیااور تمام سرکاری محکموں کے افسران موجود تھے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ سدرامیانے کہاکہ دیہی علاقوں میں لڑکیوں کو ماہانہ کشیرا بھاگیہ اسکیم کے تحت دودھ کے علاوہ 16انڈے مہیا کرانے کی اسکیم کو بھی سختی کے ساتھ عملی جامہ پہنایا جائے۔

ایک نظر اس پر بھی

وزیراعلیٰ سدارامیا نے کرناٹک میں بیس سیٹوں پرجیت درج کرنے کا ظاہر کیا عزم

کرناٹک دو مرحلوں یعنی 26/اپریل اور 7/مئی کو ہونے والے لوک سبھا انتخابات کو دیکھتے ہوئے ایک طرف بی جے پی لیڈران مودی کی گارنٹی کے نام پر عوام سے ووٹ دینے کی اپیلیں کرتے نظر آرہے ہیں تو وہیں کانگریس اور انڈیا الائنس کے لیڈران بی جے پی پرعوام کے ساتھ جھوت بولنے اوردھوکہ دینے کا ...

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔