ایس سی ایس ٹی طلبہ کو مسابقتی امتحانات کی تربیت دینے ایک ایکڑ اراضی پر 100کروڑروپئے کی لاگت سے ٹریننگ سنٹر:پرمیشور

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 5th March 2019, 11:42 AM | ریاستی خبریں |

بنگلورو،5؍مارچ (ایس او نیوز) درج فہرست ذات وقبائل (ایس سی ایس ٹی) طبقات کے بچوں کو مسابقتی امتحانات کی تربیت فراہم کرنے کے مقصد سے بی بی ایم پی کی مضافات میں ایک ایکڑ اراضی پر100کروڑ روپے کی لاگت سے ٹریننگ و کوچنگ سنٹر تعمیرکرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس بات کی اطلاع نائب وزیراعلیٰ جی پرمیشور نے دی۔

امبیڈکر بھون میں بروز پیر ’’دستور اورجمہوریت کو درپیش مسائل‘‘ عنوان کے تحت منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دلت طبقات کے بچوں کو انتظامیہ میں زیادہ مواقع فراہم ہونے والی تعلیم درکار ہے۔ اس ضمن میں 100کروڑ روپئے کی لاگت سے جدید ٹیکنالوجی پر مشتمل ٹریننگ سنٹر کھولنے کی ہدایت افسروں کو دی گئی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک میں آج بھی بھید بھاؤ، اونچ نیچ کا ماحول ہے۔ چند مندروں میں آج بھی دلتوں کا داخلہ نہیں ہے۔ چند گھروں میں دلتوں کے ساتھ انتہائی تحقیر آمیز رویہ روا رکھاگیا ہے۔ دکھ کی بات یہ ہے کہ ذات میں دلت ہونے کے باوجود اپنے دیگر دلتوں کو نظر تحقیر سے دیکھا جارہا ہے۔ ذات پات چھوت چھات کی بیماری آج بھی زندہ ہے۔ ایسی صورتحال میں ہمارے طبقات کی خاموشی بے معنی ہے۔ تمام کو متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ متحدہ جدوجہد سے ہی ہم منزل پاسکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ پرموشن میں ریزرویشن سے متعلق قانون لاکر اس کو نافذ کرنے کے لئے 7؍مرتبہ کابینہ اجلاس کیاگیا لیکن چند نظر آنے والے ہاتھوں نے اس قانون کے نفاذ پر عدالت سے اسٹے لایا ہے۔ پرمیشور نے مزید کہاکہ چنچولی کے کانگریس رکن اسمبلی اومیش جادھو نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیاہے۔ اس بارے میں اسمبلی اسپیکر قانونی دائرہ کار میں مناسب فیصلہ کریں گے۔ پروگرام کے بعدنامہ نگاروں سے انہوں نے کہاکہ اومیش جادھو کو پارٹی سے معطل کرنے کے لئے اس سے قبل اسپیکر سے شکایت کی گئی تھی۔ آج جادھو نے استعفیٰ دے دیا ۔ استعفیٰ دینے کے بعد پارٹی سے ان کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ اس لئے وہ کسی بھی پارٹی سے انتخاب لڑیں اس سے پارٹی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...