اُڈپی میں روڈ ہمپ کی وجہ سے حادثہ؛ اسکوٹر سوار ہلاک

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 13th December 2018, 12:03 AM | ساحلی خبریں |

اُڈپی  12؍دسمبر (ایس اونیوز) ضلع کے کاوپ میں کٹپاڈی کے قریب  نیشنل ہائی وے اور سروس روڈ کے سنگم پر نئے تعمیر کردہ روڈ ہمپ کی وجہ سے ایک اسکوٹر سوار کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

اطلاع کے مطابق  گنیش شیٹی(۳۹سال) جو کہ پیشے سے الیکٹریشین تھا ،کوٹیشورا میں کوئی کام نپٹانے کے بعد رات 11کے بعد گھر لوٹ رہاتھا۔ لیکن ابھی حا ل ہی میں تعمیر کیے گئے روڈ ہمپ پر اس کی اسکوٹر بے قابو ہوگئی اور وہ اچھل کر سڑک پر گر ا تو اس کا سر روڈ ڈیوائیڈر سے ٹکرا گیا جس سے سر میں گہری چوٹ آئی اور گنیش نے اسپتال منتقل کرنے کے دوران راستے میں ہی دم توڑدیا۔

عوام کا کہنا ہے کہ نیشنل ہائی کی توسیع کے وقت غیر سائنٹفک طور پر  روڈ ڈیوائیڈرکی تعمیر کی وجہ سے یہاں جان لیوا حادثے ہورہے ہیں۔کہا جاتا ہے کہ گنیش اپنے خاندان کا تنہا کمانے والا فرد تھا جس پر اپنی بیوہ ماں، کنواری بہن، بیوی اور دو چھوٹے چھوٹے بچوں کی پرورش کی ذمہ داری تھی۔ اس حادثاتی موت سے گنیش کا خاندان بے یار و مددگار ہوگیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...