سردار سروور ڈیم کی پروجیکٹ پر قانونی مسئلے سے کوئی حل نہیں نکلے گا:سپریم کورٹ

Source: S.O. News Service | Published on 18th January 2017, 9:28 PM | ملکی خبریں |

نئی دہلی، 18جنوری(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)سپریم کورٹ نے کہا کہ سردار سروور ڈیم کی پروجیکٹ پر قانونی مسئلے سے کوئی حل نہیں نکلے گا۔اس سے نہ تو ان لوگوں کو فائدہ ہو گا، جس کی زمین چلی گئی ہے اور نہ ہی حکومت کو،یہاں تک کہ سردار سروور ڈیم کی اونچائی کا کام مکمل ہوچکا ہے لیکن اس کا اثر نظر نہیں آتا،بہتر یہ ہوگا کہ ریاستی حکومت اور نرمدا بچاؤ تحریک کوئی منصوبہ بندی اور عملی حل لے کر کورٹ آئیں۔دراصل سپریم کورٹ نرمدا بچاؤ تحریک کی درخواست کی سماعت کر رہا تھا، جس میں ڈیم کے لئے زمین کھو دینے والے لوگوں کے لئے امداد اور بحالی کے احکامات دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔سی جے آئی کھیہر نے کہا کہ اس طرح قانونی چارہ جوئی سے کچھ نہیں ہوگا،اس کے لئے عملی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،تاہم ریاستی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ کافی لوگ زمین لینے کو تیار نہیں ہیں لیکن کورٹ نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بنجر زمین نہیں دے سکتی،یا تو سرکار لوگوں کو دگنا معاوضہ دینے کا انتظام کرے۔قابل ذکر ہے کہ دراصل سردار سروور ڈیم کی اونچائی میں اضافہ کے کام میں گجرات، مہاراشٹر اور مدھیہ پردیش کے تقریبا 45ہزار لوگوں کی زمین لی گئی ہے۔اسی کو لے کر سپریم کورٹ میں بحالی کو لے کر سماعت چل رہی ہے۔
 

ایک نظر اس پر بھی

ہتک عزتی کے معاملہ میں راہل گاندھی کو جھارکھنڈ ہائی کورٹ سے راحت، کارروائی پر روک

 کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو چائیباسا کے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں ان کے خلاف چل رہے ہتک عزتی کے معاملہ میں بڑی راحت ملی ہے۔ جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ میں جاری کارروائی پر روک لگا دی ہے۔

مودی کی گارنٹی بے اثر رہی، اس لئے جھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں: پی چدمبرم

 کانگریس کے سینئر لیڈر پی چدمبرم نے کہا کہ 'دولت کی دوبارہ تقسیم' اور 'وراثتی ٹیکس' پر 'من گھڑت' تنازعہ ظاہر کرتا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی اس لوک سبھا الیکشن میں خوفزدہ ہے اور جھوٹ کا سہارا لے رہی ہے کیونکہ 'مودی کی گارنٹی' کوئی اثر چھوڑنے میں کامیاب نہیں ہو سکی۔

فوج کی بھرتی کا کیا ہوا، مورینہ بجلی چوری کا گڑھ کیوں بن گیا؟ کانگریس کے مودی سے سوالات

کانگریس نے وزیر اعظم مودی کے مدھیہ پردیش میں انتخابی جلسہ سے قبل ریاست کو درپیش کچھ مسائل پر سوالات پوچھے اور دعویٰ کیا کہ ریاست کے دیہی علاقوں، خاص طور پر قبائلی بستیوں میں ’سوچھ بھارت مشن‘ ناکام ثابت ہوا ہے۔

این سی پی – شردپوار نے جاری کیا اپنا انتخابی منشور، عورتوں کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ

این سی پی - شرد پوار نے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنا منشور جاری کر دیا ہے۔ اس منشور میں خواتین کے تحفظ کو ترجیح دینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ایل پی جی سلنڈر کی قیمت کم کرنے کا بھی منشور میں وعدہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے اپنے منشور کا نام ’شپتھ پتر‘ (حلف نامہ) رکھا ہے۔

نریندر مودی ہار کے ڈر سے کانپ رہے ہیں۔ راہل گاندھی کا پی ایم مودی پر شدید حملہ

لوک سبھا انتخابات 2024 کے دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کل (26 اپریل) کو ہونی ہے اور کل شام کو اس کی انتخابی مہم کا شور تھم گیا۔ اسی کے ساتھ تیسرے مرحلے کی تیاری بھی شروع ہو گئی ہے۔ مگر اس تیاری کے آغاز پر ہی کانگریس کے لیڈر راہل گاندھی نے پی ایم مودی پر شدید حملہ کیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا ہے ...

سویندو ادھیکاری کا ممتا بنرجی کے خلاف ’توہین آمیز بیان‘، قومی خواتین کمیشن پہنچی ٹی ایم سی

مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی خواتین ونگ نے بدھ (24 اپریل) کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے خلاف کئی مواقع پر توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے پر قومی کمیشن برائے خواتین (این سی ڈبلیو) خط لکھ کر اپوزیشن لیڈر سویندو ادھیکاری کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔