نوٹ بندی سے مالی ،جانی اوراقتصادی تباہی پربی جے پی سرکارجواب دے، جیوتی رادتیہ سندھیا نے کہا، مودی بتائیں، انہیں کس چوراہے پر سزادی جائے

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 9th September 2018, 9:11 PM | ملکی خبریں |

بھوپال،09؍ ستمبر (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) مدھیہ پردیش کانگریس کی انتخابی مہم کمیٹی کے صدر جیوتی رادتیہ سندھیا نے نوٹ بندی کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے کیے گئے اعلان پر طنز کستے ہوئے کہاکہ مودی بتائیں کہ ان کے اس جرم کے لیے ملک کے عوام انہیں کس چوراہے پرسزادے۔

بندیل کھنڈعلاقے کے دورے پر آئے سندھیا نے کہاکہ اس وقت ملک میں ایک ایسی حکومت ہے جس نے آمریت والے طریقوں میں سے ایک غیر جمہوری فیصلہ کرکے نوٹ بندی کا اعلان کر دیا، اس کے چلتے اس ملک کی معیشت کے انجن سے تیل ہی نکال لیاگیا۔نوٹ بندی کے لاگو ہونے کے بعد لوگوں کو اپنی ہی رقم حاصل کرنے کے لیے کئی ہفتوں تک لائن میں لگنا پڑا اور اس میں 125 لوگوں کی جان تک چلی گئی۔ جان گنوانے والوں کے لیے وزیر اعظم کے منہ سے تعزیت کے دو لفظ تک نہیں نکلے ۔

سندھیا نے کہاکہ وزیر اعظم مودی نے ملک سے50 دن کا وقت مانگتے ہوئے کہا تھا کہ اگر اس مدت میں حالات نہ سدھرے تو ملک کے عوام انہیں جو چاہے، جس چوراہے پر چاہے بلا کر سزا دے، اب مودی جی خود بتائیں کہ ملک کے عوام انہیں کس چوراہے پر سزا دے ۔نوٹ بندی کے وقت حکومت کی جانب سے کیے گئے دعووں کا ذکرکرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ نے کہاکہ وزیر اعظم کا دعویٰ تھا کہ تین لاکھ کروڑ سے زیادہ کی رقم واپس نہیں آئے گی، مگر 99 فی صدرقم بینکوں میں واپس آ چکی ہے، اس کے علاوہ بھارت کی کرنسی بھوٹان، نیپال وغیرہ ممالک میں چلتی ہے اور اس کی تفصیلات آنی ابھی باقی ہیں۔حکومت کے سارے دعوے فیل ہوئے ہیں۔غریب عوام کو ناحق تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ماں بہنوں نے آڑے وقتوں میں کام آنے کے لیے جو پیسے رکھے تھے، انہیں مجبوراََوہ پیسے نکالنے پڑے۔

سندھیا نے کہاکہ نوٹ بندی میں بچوں کو اپنے گلک تک پھوڑنے پڑے،ہزاروں لوگ بے روزگار ہو گئے،اتنی تباہی کا انہیں آخر فائدہ کیا ملا؟ حکومت اب اس پر چپ ہے۔سندھیا نے مزید کہا کہ نوٹ بندی کے وقت کالا دھن، دہشت گردی اور جعلی نوٹ کا مسئلہ کا خاتمہ ہو جانے کا دعویٰ کیاگیاتھا، مگر ہوا کیا یہ بھی تو حکومت بتائے۔ کالا دھن کہاں گیا، دہشت گردی بند ہوا کیا؟ جعلی نوٹوں پر روک لگی کیا؟ اے ٹی ایم ہی جعلی نوٹ اگلنے لگی۔ایک جھٹکے میں86 فیصد کرنسی کو چلن سے باہر کر دینے کا فیصلہ ملک کے مفاد میں بالکل نہیں تھا۔یہ ملک کے ساتھ سراسر ناانصافی تھی اور ملک کے عوام کے ساتھ بہت بڑا دھوکہ تھا۔ملک میں حکومت اور اس کی پارٹی کے نظریات سے اختلاف جتانے والوں پر ہو رہے حملوں کے سوال پر سندھیا نے کہاکہ پہلے تو یہ گروپ صرف کانگریس پرہی حملہ کرتا تھا، مگر اب ہر قسم اس کے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ساتھی پارٹی چاہے شیوسینا ہو، ٹی ڈی پی ہو یا دیگر تمام جماعتوں کا اس ٹیم نے برا حال کررکھا ہے۔مصنف، ادیب اور اب تو صحافی بھی اس پارٹی کے ظلموں سے اچھوتے نہیں ہیں۔ملک میں اس وقت ایسی حکومت ہے، جو کسی بھی اختلاف سے اتفاق نہیں رکھتی۔مدھیہ پردیش میں ہونے والے اسمبلی انتخابات اور اتحاد کے امکانات کو لے کر اکثر پوچھے گئے سوال پر سندھیا نے کہاہے کہ اتحادنشستوں کی تعداد کی بنیاد پر نہیں، بلکہ نظریہ کی بنیاد پر ہوگا، جو بھی جماعت اپنے آپ ک و کانگریس کے نظریے کے قریب پاتی ہیں، ان تمام جماعتوں سے اتحاد کیا جائے گا۔ آئندہ انتخابات میں بی جے پی کی شکست طے ہے، ریاست کا ہر طبقہ اس حکومت سے پریشان ہے اور وہ ہر حال میں تبدیلی کے لیے تیارہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

ملک کے مختلف حصوں میں جھلسا دینے والی گرمی، گزشتہ برس کے مقابلے اس سال گرمی زیادہ

   ملک کے مختلف حصوں میں گرمی کی شدت میں روزبروزاضافہ ہوتاجارہا ہے۔ بدھ کوملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی رہی ۔ اس دوران قومی محکمہ موسمیات کا کہنا  تھا کہ ملک کے کچھ حصوںمیں ایک ہفتے تک گرم لہریں چلیں گی ۔  بدھ کو د ن بھر ملک کی مختلف ریاستوں میں شدید گرم  لہر چلتی رہی  جبکہ ...