ریاست کرناٹک میں 2روزہ بھارت بند اسکولوں ،کالجوں کو چھٹی۔کے ایس آرٹی سی،بی ایم ٹی سی بسیں بند

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th January 2019, 11:33 AM | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

*بنگلورشہری ضلع کے ڈپٹی کمشنر جے شنکر نے بھارت بند کے پیش نظر بنگلور ضلع کے تمام سرکاری اسکولس اور کالجوں کو بروز منگل 8جنوری چھٹی کا اعلان کیا ہے ۔

بنگلورو8جنوری(ایس او نیوز) سنٹرل ٹریڈ یونین کی جانب سے کل سے دو روزہ ملک گیر بند کا اعلان کیا گیا ہے ۔ غیرمنظم مزدوروں کے تئیں وزیر اعظم نریندرمودی کی زیر قیادت این ڈی اے حکومت کی پالیسیوں کی مخالفت میں سنٹرل ٹریڈ یونین نے 8اور9جنوری کو ملک گیر بند کا اعلان کیا ہے ۔سماجی تحفظ ایکٹ کے نفاذ سمیت 12مطالبات کو منوانے کیلئے مرکزی حکومت کے خلاف منگل اور چہارشنبہ کو مزدور تنظیموں کی جانب سے دی گئی بند کی آواز کو ہر طرف سے تائید مل رہی ہے ۔ اے آئی ٹی یوسی ، سی آئی ٹی یو، آئی این ٹی یو سی، یل پی ایف، سمیت کئی مزدور تنظیمیں ،رعیت سنگھا، سمیت دیگر تنظیموں نے بند کی تائید کی ہے ۔ بند کے دوران بسوں، ٹیکسی، آٹو رکشا، کیاب گاڑیاں سڑکوں سے دوررہیں گی جس سے معمولات زندگی کے مفلوج ہونے کا امکان ہے ۔مزدور یونین کے اعلان کردہ بند کے لئے بینک ملازمین کے فیڈریشن نے بھی تائید کا اعلان کیا ہے ۔

لہٰذا بینکوں میں کارروائی ٹھپ رہے گی۔ آنگن واڑی ورکرس اور گارمنٹس ملازمین نے بھی بند کی تائید کی ہے ۔دوروزہ بند کے دوران ضروری اشیاء کی فراہمی حسب معمول رہے گی۔ اسپتال، میڈیکل اسٹورس، ایمبولنس سرویس ،دودھ، ترکاری سمیت دیگر غذائی اشیاء کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔سرکاری ملازمین ،سنیماگھر، فٹ پاتھ بیوپاری ،اے پی ایم سی کی مزدور تنظیموں نے بھی بند کی تائید کی ہے ۔ امن وامان کے ساتھ بند منانے اور پر امن احتجاجی ریلی نکالنے کے لئے مزدور یونین کے عہدیداروں نے گزارش کی ہے ۔بند کیلئے کے ایس آر ٹی سی ، بی ایم ٹی سی، گرم کھانا تیار کرنے والے کارکن، آل انڈیا فیڈریشن آف پٹرولیم، کرناٹک اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ ایمپلائز، فیڈریشن ،اکشرا داسوہا ایمپلائز، اسوسی ایشن سمیت کئی تنظیموں نے تائید کا اعلان کیا ہے ۔

نجی تعلیمی اداروں نے دوروزہ چھٹی کا اعلان کیا ہے جب کہ سرکاری اسکول اور کالجس کیلئے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو اختیارات دئے گئے ہیں کہ حالات کا جائزہ لے کر اقدام کریں ۔اولا، اوبرا،ٹیکسی آٹو رکشا یونین نے بھی بند کی تائید کی ہے البتہ میٹروریل ،ریل گاڑی سرویس،حسب معمول رہے گی۔ بنگلور آٹو ڈرائیورس یونین نے بھی بند کی تائید کی ہے لیکن آٹو رکشا فیڈریشن کے عہدیداروں نے بتایا کہ ان کی خدمات جاری رہیں گی۔

امتحانات ملتوی: دوروزہ بند کی وجہ سے بنگلور یونیورسٹی کے 8اور9 جنوری کو ہونے والے تمام امتحانات ملتوی کردئے ہیں ۔ ان امتحانات کی اگلی تاریخ کا اعلان عنقریب کیا جائے گا ۔پولیس کا سخت بندوبست:ایڈیشنل ڈائرکٹر جنرل آف پولیس کمل پنت نے بتایا کہ بند کے دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعات رونما نہ ہوں اس کے لئے ریاست بھر میں پولیس کا سخت بندوبست کیا گیا ہے ۔

نجی تعلیمی اداروں کو چھٹیپرائیویٹ اسکول ایڈمنسٹریشن فیڈریشن کے سکریٹری ششی کمار نے بتایا کہ بند کے پیش نظر دو دنوں کے لئے ریاست کے تمام نجی تعلیمی اداروں کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔

ایک نظر اس پر بھی

ہبلی: سی او ڈی کرے گی نیہا مرڈر کیس کی تحقیقات؛ ہبلی، دھارواڑ کے مسلم رہنماوں نے کی قتل کی مذمت

ہبلی میں ہوئے کالج طالبہ نیہا قتل معاملے کو بی جے پی کی طرف سے سیاسی مفادات کے لئے انتہائی منفی انداز میں پیش کرنے کی مہم پر قابو پانے کے لئے وزیر اعلیٰ سدا رامیا نے اعلان کیا ہے کہ قتل کے اس معاملے کی مکمل تحقیقات سی او ڈی کے ذریعے کروائی جائے گی اور تیز رفتاری کے ساتھ شنوائی کے ...

کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مقدمہ

لوک سبھا انتخابات 2024: کرناٹک کے نائب وزیر اعلی ڈی کے شیوکمار پر لوک سبھا انتخابی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا گیا ہے۔ پولیس نے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ یہ معاملہ کانگریس لیڈر شیوکمار کے ایک ویڈیو سے جڑا ہے۔ ویڈیو میں، وہ مبینہ طور پر ...

طالبہ کا قتل: کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے لو جہاد سے کیا انکار

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے ہفتہ کو کہا کہ ایم سی اے کی طالبہ نیہا ہیرے مٹھ کا قتل لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ چیف منسٹر نے میسور میں میڈیا کے نمائندوں سے کہاکہ میں اس فعل کی سخت مذمت کرتا ہوں۔ قاتل کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔ یہ لو جہاد کا معاملہ نہیں ہے۔ حکومت اس بات کو ...

سورت میں کانگریس کے امیدوارنیلیش کمبھانی کی نامزدگی منسوخ؛ بی جے پی امیدوار بلامقابلہ منتخب؛ کانگریس نے میچ فیکسنگ کا لگایا الزام

گجرات کی سورت لوک سبھا سیٹ سے بی جے پی امیدوار مکیش دلال بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ ان کے انتخاب کو بی جے پی کی جانب سے لوک سبھا انتخابات کا پہلا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مگر مکیش دلال کے اس بلا مقابلہ منتخب ہونے کے عمل کا تجزیہ کرتے ہوئے کانگریس نے اسے جمہوریت کے لیے خطرہ اور ...

وزیراعظم مودی کا مسلمانوں کی مخالفت میں نفرت انگیزخطاب؛ کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو کی گئی17 شکایتیں

وزیراعظم نریندر مودی نے مسلمانوں کی مخالفت میں جس طرح کا نفرت انگیز خطاب کیا ہے ، اس پر ملک  کے اکثر عوام حیرت کا اظہار کررہے ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس کی طرف سے الیکشن کمیشن کو ١٧ شکایتیں دی گئی ہیں، اور ان کےخلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جبکہ سوشیل میڈیا پر ان کے بیان کو لے ...

انڈیا بلاک اقتدار میں آنے پر قانون میں لائی جائے گی تبدیلی ؛ چدمبرم نے کہا ؛ زیر سماعت قیدی جب مجرم نہیں ہوتے تو اُنہیں جیل میں رکھا جانا غلط

سابق مرکزی وزیر اور کانگریس لیڈر پی چدمبرم نے  کہا ہے  کہ اگر انڈیا  بلاک مرکز میں برسراقتدار آتا ہے، تو وہ   سپریم کورٹ کے قائم کردہ  "ضمانت ایک اصول ہے، اور جیل ۔ استثناء ہے" کو لاگو کرنے کا قانون لائیں گے۔ چدمبرم نے کہا کہ  ضمانت دینے کے اُصول  پر نچلی اور ضلعی عدالتوں میں ...

ملک بڑی تبدیلیوں کے لیے تیار ہے: چیف جسٹس چندرچوڑ

17ویں لوک سبھا کے دوران پارلیمنٹ کے ذریعے تین اہم قوانین منظور کیے گئے،  سی آر پی سی،  آئی پی سی سے لے کر ایویڈنس ایکٹ کو ختم کرنے تک، تین نئے قوانین متعارف کرائے گئے۔ یہ قوانین یکم جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوں گے۔ اس کے بارے میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے مودی ...

چار ریاستوں میں گرمی کی شدید لہر، درجہ حرارت 43 ڈگری سے متجاوز، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کے روز آئندہ دو دنوں کے لئے ملک کی چار ریاستوں میں گرمی کی لہر کا الرٹ جاری کیا ہے۔ یہ ریاستیں بہار، جھارکھنڈ، اوڈیشہ اور مغربی بنگال ہیں، جن میں ہفتہ کو درجہ حرارت 42 ڈگری سیلسیس سے زیادہ تھا۔

بابا رام دیو کو ایک اور ’سپریم‘ جھٹکا، اب یوگ کیمپس کے لیے ادا کرنا ہوگا سروس ٹیکس

ایلوپیتھی کے خلاف گمراہ کن اشتہارات کے معاملے کے بعد سپریم کورٹ نے رام دیو کو ایک اور زوردار جھٹکا دیتے ہوئے ، ان کے یوگ کیمپوں کو سروس ٹیکس ادائیگی کے زمرے میں لا دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے یوگ کیمپ پر ٹیکس ادائیگی کے ٹریبونیل کے اس فیصلے کو برقرار رکھا ہے، جسے پتنجلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ ...