بیجاپور میں اسکولی طالبہ کی اجتماعی آبروریزی۔ عوام کا زبردست احتجاج۔ ایک ملزم گرفتار۔ تین کی تلاش جاری

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 8th March 2018, 2:06 PM | ریاستی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بیجاپور 7؍مارچ (ایس او نیوز) مدے بیہال تعلقہ کے ناگبینال گاؤں میں ایک اسکولی بچی کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی واردات پیش آئی ہے جس کے خلاف سڑکوں پر ٹائر جلاکر عوام نے زبردست احتجاج کیا ۔عوام نے ایک ملزم کو پکڑ کر خوب دھلائی کرنے کے بعد اسے پولیس کے حوالے کیا۔

موصولہ رپورٹ کے مطابق صبح کے وقت اس گاؤں کی ایک لڑکی اپنے سرکاری ہائی اسکول کی طرف جارہی تھی کہ چار لوگ اسے کھینچ کر اسی راستے میں موجود کیلوں کے باغ میں لے گئے اور اس کے ساتھ اجتماعی آبروریزی کی۔ اسی باغ کے قریب اپنے گھر میں موجود لڑکی کے باپ نے بچی کی چیخ و پکار سنی تو اس کی مدد کو دوڑ پڑا۔ تب تک ملزمین فرارہوگئے۔ لیکن ان میں سے ویریش کندگل نامی ایک ادھیڑ عمر کا شخص مقامی لوگوں کے ہتھے چڑھ گیا جس کی جم کر دھلائی کی گئی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کیا گیا۔جبکہ مزید تین افراد کو پولیس تلاش کررہی ہے۔عصمت دری کی وجہ سے بے ہوش ہونے والی طالبہ کوعلاج کے لئے بیجاپور کے ڈسٹرکٹ اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

اس خبر کے عام ہوتے ہی قریبی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے۔اور عوام نے اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لئے جگہ جگہ سڑکوں پر ٹائر جلائے۔آبروریزی کرنے والے ملزمین کو پھانسی کی سزا کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کی اورپولیس کے ساتھ بھی عوام الجھتے نظر آئے۔مدے بیہال شہر میں بسویشورا سرکل کے پاس جے ڈی ایس، بی جے پی، اے بی وی پی کے رضاکاروں کے علاوہ جسمانی معذوروں کی تنظیم اور وکیلوں کی انجمن کے ذمہ داران وغیرہ نے انسانی زنجیر بناکر احتجاج کیا۔اور بدھ کے دن مدے بیہال بند منانے کا اعلان کیا۔مدے بیہال کے سرکل انسپکٹر روی کمار نے بتایا کہ اسکولی طالبہ کے ساتھ عصمت دری کا معاملہ درج کرنے کے بعد تین مفرور ملزمین کی معلومات حاصل کرکے انہیں گرفتارکرنے کے لئے جال بچھایاگیاہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔