بہار کے سہرسہ میں اسکول جاتی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی

Source: S.O. News Service | By Shahid Mukhtesar | Published on 29th August 2018, 12:49 AM | ملکی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

مظفرپور،28؍اگست (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)بہار میں لڑکیوں کے خلاف مسلسل جرائم بڑھتے جا رہے ہیں۔ابھی مظفر پور کے شیلٹر ہوم کی آگ ٹھنڈی نہیں ہوئی تھی کہ اب دوسرا وحشیانہ واقعہ سامنے آ گیا۔

نتیش کمار کے گڈ گورننس میں منچلوں کی ہمت اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہ دن دہاڑے لڑکیوں کے زیادتی کرنے لگے ہیں۔تازہ معاملہ بہار کے سہرسہ کا ہے جہاں کچھ منچلوں نے دن دہاڑے ایک اسکول جاتی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ہے ساتھ ہی لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑکرنے کا ویڈیو بھی بنا کر وائرل کیا گیا۔ویڈیو میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگوں کے اندر کتنی حیوانیت بھری ہے لڑکی چلا رہی ہے اور ویڈیو بن رہا ہے۔ویڈیو میں دکھائی دے رہا ہے کہ لڑکی منچلے لڑکوں کے پریشان نہ کرنے کے لئے دعا بھی کر رہی ہے۔

اتنا ہی نہیں لڑکی کے ساتھ چل رہا ایک لڑکا جس نے لڑکی کو بچانے کی کوشش کی اسے بھی مارا پیٹا گیا۔پولیس نے ویڈیو کا نوٹس لیتے ہوئے متاثرہ لڑکی اور ملزم کی شناخت کر لی ہے۔یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے اور یہ ویڈیو بہار حکومت کی ترقی کے دعوں کی پول بھی کھول رہا ہے کہ نتیش کے گڈ گورننس میں کس طرح راج چل رہا ہے۔

فی الحال انتخابات کا ماحول ہے اور برسراقتدار کی ہر غلطی پر اپوزیشن کی نظر ہے وہ کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیناچاہتی۔اس لئے شرمناک وائرل ویڈیو ٹویٹ کرکے آر جے ڈی کے لیڈر تیجسوی یادو نے ایک بار پھر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر نشانہ لگایا ہے۔تیجسوی یادو نے سہرسہ میں ایک لڑکی کے ساتھ منچلوں کے ذریعہ چھیڑ چھاڑ کرنے کے واقعہ پر کہا ہے کہ نتیش راج میں بہار پھر شرمسار، سہرسہ میں اسکول جاتی لڑکی کا جنسی حملہ۔نتیش جی کب اختتام ہوگا ایسے واقعات کا؟فی الحال پولیس نے اس معاملے میں پنکج یادو نامی ایک نوجوان کو گرفتار کیا ہے۔سہرسہ صدر کے ڈی ایس پی پربھاکر تیواری نے کہا کہ پولیس اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر کے باقی ملزمان کو بھی جلد سے جلد پکڑنے کی کوشش کرے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...

مودی ہمیشہ ای وی ایم کے ذریعہ کامیاب ہوتے ہیں،تلنگانہ وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی کا سنسنی خیز تبصرہ

تلنگانہ کے وزیراعلیٰ  ریونت ریڈی نے سنسنی خیز تبصرہ کرتے ہوئے کہا  ہے کہ ہر مرتبہ مودی الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں( ای وی ایمس )کے ذریعہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرتے ہیں اور جب تک ای وی ایم کےذریعے انتخابات  کا سلسلہ بند نہیں کیا جائے گا،  بی جے پی نہیں ہار سکتی۔

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...