ٹیکسٹائل اور دستکاری کے فروغ کے لیے اسکیمیں اوراقدامات جاری:حکومت 

Source: S.O. News Service | By Jafar Sadique Nooruddin | Published on 10th August 2018, 3:29 AM | ملکی خبریں |

نئی دہلی:9/ اگست (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)حکومت ٹیکسٹائل اور دستی مصنوعات خاص طور پرٹیکنالوجی کا درجہ بڑھانے ، بنیادی ڈھانچہ کی تشکیل، صلاحیت سازی جس میں ترمیم شدہ ٹکنالوجی کا درجہ بڑھانے کے فنڈ کی اسکیم (اے ٹی یوایف ایس) پاور ٹیکس انڈیا اسکیم بھی شامل ہیں۔ ٹیکسٹائل پارکوں کی یکجہتی کی اسکیم ، سمرتھ -ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کی اسکیم ، سلک سماگرا یعنی ریشم کو ترقی دینے کی اسکیم، شمال مشرقی خطے کی ٹیکسٹائل کو فروغ دینے کی اسکیم (این ای آر ٹی پی ایس ) نیشنل ہنڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور کمپریہنسیو ہنڈی کرافٹس کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس) پر بھی عمل کیا جارہا ہے۔حکومت نے کپڑا سازی اور اس سے متعلق شعبے میں سرمایہ کاری ، روزگار اور برآمدات کو بڑھاوا دینے کے لئے ایک خصوصی پیکج شروع کیا ہے۔ ا س خصوصی پیکج کا مقصد روزگار کے ایک کروڑ تک مواقع پیدا کرنا اور امریکہ کی طرف سے برآمدات کو 31 ارب ڈالر تک بڑھانا اور تین سال میں 80 ہزار کروڑ کا سرمایہ راغب کرنا تھا۔ اب تک اس پیکج کے ذریعہ 5728 کروڑ روپے کی فاضل برآمدات ہوچکی ہیں اور 25345 کروڑ روپے کی فاضل سرمایہ کاری حاصل کی جاسکی ہے۔اے ٹی یو ایف ایس کے تحت 7 سال کے لئے یعنی 16-2015 سے 22-2021 تک مجاز مشینری کے لئے ایک بار کا سرمایہ فراہم کرنے کے لئے 17822 کروڑ روپے منظور کئے گئے ہیں۔حکومت نے این ای آر ٹی پی ایس کے تحت 18.18 کروڑ روپے کی لاگت سے بودھ جونگ نگر، اگرتلہ میں کپڑا سازی کا ایک مرکز قائم کیا ہے (یہ تین یونٹو ں پر مشتمل ہے جس میں سے ہر ایک میں سلائی کی 100-100 مشینیں لگی ہوئی ہیں۔ این ای آر ٹی پی ایس کے تحت اگرتلہ میں 3.71 کروڑ روپے کی لاگت سے سلک کاایک پرنٹنگ یونٹ بھی قائم کیا ہے۔ اس کی صلاحیت تقریباً 1.5 لاکھ میٹر سلک کے کپڑے کی سالانہ پرنٹنگ کرنا ہے ۔ حکومت نے تریپورہ میں ہنڈلوم سیکٹر کو فروغ دینے کے لئے بلاک کی سطح پر تین کلسٹر قائم کئے ہیں۔ ان پر 4.28 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔ٹیکسٹائل کے وزیر مملکت جناب اجے ٹمٹا نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

مدھیہ پردیش اور مرکز کی بی جے پی حکومت خاتون، نوجوان اور کسان مخالف: جیتو پٹواری

 مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابات کی مہم زور پکڑ رہی ہے۔ کانگریس قائدین کی موجودگی میں شہڈول پارلیمانی حلقہ کے امیدوار پھندے لال مارکو اور منڈلا کے امیدوار اومکار سنگھ مرکام نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کئے۔ اس موقع پر کانگریس لیڈروں نے کہا کہ ریاستی اور مرکزی حکومتیں ...

عدلیہ کی سالمیت کو خطرہ قرار دیتے ہوئے 600 وکلا کا چیف جسٹس آف انڈیا کو مکتوب

عدالتی سالمیت کے خطرے کے حوالے سے ہندوستان بھر کے ۶۰۰؍ وکلاء جن میں ایڈوکیٹ ہریش سالوے اور بار کونسل آف انڈیا کے چیئرمین منن کمار شامل ہیں نے چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچڈ کو مکتوب لکھا ہے۔ وکلاء نے ’’مفاد پرست گروہ‘‘ کی مذمت کی ہے جو عدالتی عمل میں ہیرا پھیری، عدالتی ...

ملک کی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں!

ملک کے خزانے کا حساب و کتاب رکھنے والی وزیر خزانہ نرملا سیتارمن کے پاس الیکشن لڑنے کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ یہ انکشاف انہوں نے خود ہی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی صدر جے پی نڈا نے مجھ سے لوک سبھا الیکشن لڑنے کے بارے میں پوچھا تھا مگر انہوں نے انکار کر دیا کیونکہ ان کے پاس الیکشن ...

مہوا موئترا نے ای ڈی کے سمن کو کیا نظر انداز، کرشنا نگر میں چلائیں گی انتخابی مہم

 ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) لیڈر مہوا موئترا نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے سمن کو نظر انداز کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج کرشنا نگر لوک سبھا حلقہ میں انتخابی مہم چلائیں گی۔ انہیں دہلی میں ای ڈی کے دفتر میں پوچھ گچھ کے لیے حاضر ہونے کو کہا گیا تھا۔

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...